بالی ووڈ کی معروف ڈانسر و اداکارہ ملائکہ اروڑہ کی مخفی پوسٹ کے بعد مسٹری مین کے ساتھ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک نامعلوم شخص کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے مقامی ہوٹل سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کی بہن امریتا اروڑہ بھی موجود ہیں، تاہم ملائکہ اروڑہ کی مذکورہ مسٹری مین کے ساتھ قربتیں دیکھ کر صارفین تجسس کا شکار ہو گئے اور مختلف ویڈیوز پر تبصرہ کر رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے؟ خیال رہے کہ یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملائکہ اروڑہ اور اداکار ارجن کپور کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ ملائیکہ اروڑا نے 2017ء میں ارباز خان سے طلاق لینے کے بعد 2018ء میں ارجن کپور کے ساتھ ڈیٹنگ شروع کی تھی۔ ان دونوں نے 2019ء میں اپنے رشتے کے بارے میں انسٹا گرام کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتایا تھا جس کے بعد اس جوڑی کو کئی تقریبات اور ڈنر پارٹیز میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔
Source: Social Media
گلیڈی ایٹر 2' نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا، 106 ملین ڈالر کی کمائی
شاہ رخ خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے سیلیبریٹی قرار
طلاق کے بعد مفاہمت خارج از امکان نہیں، سائرہ بانو کی وکیل کا بیان
کیا ایشوریا نے باضابطہ طور پر 'بچن' کا سرنیم ہٹا دیا؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی
نیٹ فلکس سیریز تنازع : دھنش نے نینتھارا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
لوگ صرف اسٹارز کِڈز کو اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں، کریتی سینن
اداکار شرد کپور پر خاتون سے بدتمیزی کا الزام، ایف آئی آر درج
گلیڈی ایٹر 2' نے باکس آفس پر تہلکہ مچایا، 106 ملین ڈالر کی کمائی
نیٹ فلکس سیریز تنازع : دھنش نے نینتھارا کے خلاف مقدمہ دائر کردیا
کیا ایشوریا نے باضابطہ طور پر 'بچن' کا سرنیم ہٹا دیا؟ نئی ویڈیو سامنے آگئی