نیوزی لینڈ نے بھارت کو کلین سویپ کر دیا۔ ممبئی کے وانکھیڑے میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے نیوزی لینڈ کو 25 رنز سے شکست دے دی۔ ممبئی کے وانکھیڑے میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے نیوزی لینڈ کو 25 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کو تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں شکست دے دی۔ ہندستان کو گھر پر دو یا زیادہ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں دوسری بار کلین سویپ ملا ہے۔ اس سے قبل فروری 2000 میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو دو میچوں کی سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔ اس کے ساتھ ہی ہندستان کو گھر پر تین یا اس سے زیادہ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں پہلی بار کلین سویپ ملا ہے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے نہ صرف پہلی بار ہندستان میں ٹسٹ سیریز جیتی بلکہ ٹیم انڈیا کو کلین سویپ بھی کیا۔ نیوزی لینڈ نے بھارت کو 12 سال بعد گھر پر ٹیسٹ سیریز ہارنے پر مجبور کر دیا اور ساتھ ہی گھر پر لگاتار 18 سیریز جیتنے کا سلسلہ بھی توڑ دیا۔ خاص بات یہ ہے کہ نیوزی لینڈ نے یہ ٹیسٹ سیریز کین ولیمسن کے بغیر کھیلی ہے۔ اس کے علاوہ ٹام لیتھم پہلی بار ٹیم کی کمان سنبھال رہے تھے۔ اس سب کے باوجود اس نے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔
Source: social media
جےشاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا
پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
بنگلہ دیش کی خاتون ٹیم نے آئرلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر سیریز بھی جیت لی
حارث رؤف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے