دو روزہ امسٹرڈیم مہااتسو 2026شروع ہونے جا رہا ہے
کولکاتا کی مشہور پی آر ایجنسی نے کنڈیڈ کمیونیکیشن ساینتن داس ادھیکار نے گوری فاﺅنڈیشن کے ساتھ مل کر اور ہالینڈ میں ہوئی چوئی اور دیگر اداروں کی حمایت سے اس بار امسٹر ڈیم میں مہا اتسو منانے کا فیصلہ کیاہے۔ اس مہا اتسو میں کولکاتا کے علاوہ بیرون ملکوں میں رہنے والے بنگالی بھی حصہ لیں گے۔ اس مہا اتسو میں موسیقی ، آرٹ، فوڈ فیشن اور انٹر ٹنمنٹ کو شامل کیا گیا ہے ۔اس مہا اتسو میں خاص مہمانوںکو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ سنگر روپانکر باگچی سمیت دیگر اہم بنگالی آرٹسٹ بھی اس مہا اتسو میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل ایجنسی کی جانب سے لندن میں اس طرح کے پروگرام ہوتے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں سنٹرل کولکاتا کے کولکاتا انٹرنیشنل کلب میں ایک گیٹ ٹوگیدر کا پروگرام رکھا گیاتھا جس میں وہ تمام لوگ شامل ہوئے جو امسٹرڈیم مہااتسو میں شامل ہونے والے ہیں۔ دو روزہ یہ پروگرام 28اور29نومبر2026کوامسٹر ڈیم میں ہوگا۔کولکاتا کا مشہور ہوٹلیئر امینیا بھی اس فسٹول میں شرکت کر رہا ہے۔لند ن میں ہوئے اس طرح کے فسٹول میں امینیا کے مالکان شامل ہوئے تھے۔ ان لوگوںنے وہاں کا تجربہ پیش کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ان لوگوں نے دو ہزار پلیٹ بریانی کا ٹارگیٹ رکھا تھا۔ لیکن وہ پہلے ہی ختم ہوگیا۔ امسٹر ڈیم کے بارے میں کہا کہ ان کی کوشش وہاں زیادہ سے زیادہ بریانی فروخت کرنے کی ہوگی۔اس مہا اتسو میں دو دنوں کے اس فسٹول میں مختلف طرح کے کلچرل پروگرام بھی رکھے گئے ہیں۔نیدر لینڈ کے امسٹر ڈیم میں ہونے والے اس اتسو کا افتتاح نیدر لینڈ میں موجود ہندوستانی سفیر شری کمار توہین کریں گے۔ساینتن داس ادھیکاری نے اس موقع پر کہا کہ اس مہااتسو کا مقصد میوزک، آرٹ، فوڈ ، فیشن اور کمیونیٹی تعلقات کے ذریعہ ہندوستان اور نیدر لینڈ کے درمیان ایک بامقصد پل قائم کرنا ہے تاکہ اس کے ذریعہ دونوں ملکوں کے لوگ ایک دوسرے کے قریب آسکے۔
دو روزہ امسٹرڈیم مہااتسو 2026شروع ہونے جا رہا ہے...
Source: Admin