Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ابھیشیک بنرجی کے معاون کی ضمانت کی درخواست پر ہائی کورٹ نے نہیں دی راحت

Admin
By Admin
Nov 06, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ابھیشیک بنرجی کے معاون کی ضمانت کی درخواست پر ہائی کورٹ نے نہیں دی راحت
ابھیشیک بنرجی کے معاون کی ضمانت کی درخواست پر ہائی کورٹ نے نہیں دی راحت — November 06, 2026
ابھیشیک بنرجی کے معاون کی ضمانت کی درخواست پر ہائی کورٹ نے نہیں دی راحت
ابھیشیک بنرجی کے معاون س±مِت رائے کی ضمانت کی درخواست پر فی الحال کلکتہ ہائی کورٹ نے کوئی راحت نہیں دی ہے۔ درگا پوجا اور کالی پوجا کے پیش نظر عدالت میں تعطیلات ہیں۔ عدالت نے بتایا کہ پوجا کی چھٹیوں کے بعد جب عدالت دوبارہ کھلے گی، تب اس معاملے کی سماعت ہوگی۔ یہ بات جسٹس ارندم مکھوپادھیائے کی تعطیلاتی بنچ نے کہی۔
مغربی مدنی پور کے شالبنی میں زمین گھوٹالے کے معاملے میں پولیس نے س±مِت کو گرفتار کیا تھا۔ اس معاملے میں پیشگی ضمانت حاصل کرنے کے لیے وہ سپریم کورٹ گئے تھے، لیکن وہاں ان کی درخواست مسترد ہونے کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ اس کے بعد اپنی گرفتاری کو چیلنج کرتے ہوئے س±مِت نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔ جمعہ کے روز تعطیلاتی بنچ میں ان کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے واضح کیا کہ فی الحال س±مِت کو ضمانت نہیں دی جا رہی ہے۔ چھٹیوں کے بعد عدالت کھلنے پر ان کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ فی الحال س±مِت عدالتی حراست میں ہیں اور انہیں تہوار کا پورا موسم جیل میں ہی گزارنا پڑے گا۔
تعطیلات ختم ہونے کے بعد 16 نومبر کو ہائی کورٹ دوبارہ کھلے گی۔ جمعہ کے روز س±مِت کی جانب سے وکیل کشور دتہ نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔ ان کا الزام تھا کہ سیاسی وجوہات کی بنا پر تقریباً پانچ سال پرانے معاملے میں ان کے مو¿کل کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ریاستی حکومت کی طرف سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجدیپ مجمدار نے دلیل دی کہ تفتیش ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے اور تفتیش کاروں کو مزید کئی اہم معلومات حاصل ہو رہی ہیں۔ ایسے میں اگر ملزم کو ابھی ضمانت دے دی گئی تو تفتیشی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔
دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد جسٹس مکھوپادھیائے نے کہا کہ وہ فی الحال اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتے۔ پوجا کی تعطیلات کے بعد عدالت کھلنے پر اس مقدمے کی سماعت باقاعدہ بنچ میں ہوگی اور وہیں س±مِت کی ضمانت کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔
شالبنی کے زمین گھوٹالے کے علاوہ س±مِت کے خلاف نوکری گھوٹالے کے الزام میں بھی مقدمہ درج ہے۔ اس معاملے میں انہیں پیشگی ضمانت مل چکی تھی، لیکن شالبنی کے معاملے میں سپریم کورٹ نے ان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔
س±مِت کی تلاش میں شالبنی تھانے کی پولیس کالی گھاٹ میں ابھیشیک بنرجی کے گھر بھی پہنچی تھی۔ رات کے وقت کافی دیر تک آواز دینے کے باوجود کوئی جواب نہ ملنے پر تفتیشی افسران نے تالہ توڑ کر گھر میں داخلہ لیا تھا۔ تاہم وہاں س±مِت کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ابھیشیک بنرجی نے بھی س±مِت کے خلاف پولیس کی کارروائی کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

ابھیشیک بنرجی کے معاون کی ضمانت کی درخواست پر ہائی کورٹ نے نہیں دی راحت...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn