Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اب پرولیا میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، مختلف علاقوں سے سات افراد گرفتار! گانجا اور ممنوعہ سیرپ برآمد

Admin
By Admin
Nov 06, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اب پرولیا میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، مختلف علاقوں سے سات افراد گرفتار! گانجا اور ممنوعہ سیرپ برآمد
اب پرولیا میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، مختلف علاقوں سے سات افراد گرفتار! گانجا اور ممنوعہ سیرپ برآمد — November 06, 2026
اب پرولیا میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، مختلف علاقوں سے سات افراد گرفتار! گانجا اور ممنوعہ سیرپ برآمد
ریاستی حکومت منشیات کے کاروبار اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں منشیات برآمد ہونے کے ساتھ گرفتاریاں بھی جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں پولیس نے پرولیا میں کارروائی کرتے ہوئے سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین کے قبضے سے گانجا اور ممنوعہ کھانسی کا سیرپ سمیت دیگر نشہ آور اشیا برآمد ہوئی ہیں۔ جمعہ کے روز پرولیا کے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کمار سانی راج نے یہ اطلاع دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق، پرولیا شہر کے قریب پرولیا مفصل تھانہ علاقے کے راگھوپور میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا۔ وہاں سے بڑی مقدار میں ممنوعہ کھانسی کا سیرپ برآمد ہوا، جس کی مقدار تقریباً 152 لیٹر بتائی گئی ہے۔
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ریاستی حکومت نے زیرو ٹالرنس کی پالیسی اختیار کی ہے اور اسی کے مطابق کارروائی کی جا رہی ہے۔ ضلع کے ہ±ڑا، آرشا، جے پور، ٹامنا، پرولیا صدر اور پرولیا مفصل تھانہ علاقوں میں درج الگ الگ شکایات کی بنیاد پر مجموعی طور پر سات افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کہا، ”ممنوعہ کھانسی کے سیرپ کی زیادہ تر مقدار پرولیا مفصل تھانہ علاقے سے برآمد ہوئی ہے۔“
الگ الگ کارروائیوں میں گرفتار کیے گئے سات افراد کے نام اپورب گوپ، س±بودھ کمار، بابلو، عالم انصاری، لوب کمار، شیخ ذاکر عرف کوٹا اور پریانکا داس ہیں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق، ”ممنوعہ کھانسی کے سیرپ کی اسمگلنگ کرنے والے ایک ساتھ بڑی مقدار میں سیرپ فروخت کے لیے کبھی نہیں لے جاتے تھے۔ وہ اپنے پاس بہت کم مقدار رکھتے تھے۔“
انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ریاستی حکومت کے سخت موقف کو بھی یاد دلایا۔ سانی راج نے بتایا کہ تمام گرفتار افراد کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اب پرولیا میں منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، مختلف علاقوں سے سات افراد گرفتار! گانجا اور ممنوعہ سیرپ برآمد...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn