Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

ڈھائی مہینے گزر جانے کے باوجود اسمبلی کی 41 کمیٹیاں تشکیل نہیں دی گئیں

ڈھائی مہینے گزر جانے کے باوجود اسمبلی کی 41 کمیٹیاں تشکیل نہیں دی گئیں 4 مئی کو اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ڈھائی مہینے گزر چکے ہیں۔ اس دوران بجٹ اجلاس کے دو مراحل مکمل ہو چکے ہیں۔ لیکن ابھی تک اسمبلی کی تمام کمیٹیاں تشکیل نہیں دی گئی ہیں۔ اس کی وجہ سے جہاں اسمبلی کے کچھ اہم کاموں پر اثر پڑ رہا ہے، وہیں کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کر کے واجب الادا روزانہ الاو¿نس سے بھی اراکین محروم ہو رہے ہیں۔ اس پر حکمران اور اپوزیشن دونوں طرف کے اراکین میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ اسمبلی کی مستقل کمیٹیوں سمیت کل 41 کمیٹیاں ہیں۔ ان کمیٹیوں میں حکمران اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کو شامل کر کے مختلف اہم امور پر گفتگو ہوتی ہے۔ حکومت کی مختلف پالیسیوں کے تعین میں اراکین کی رائے لینے، انتظامی امور کا جائزہ لینے اور کسی مالی بے ضابطگی یا بدعنوانی کی شکایت سامنے آنے پر اسے حکومت کی توجہ میں لانے میں ان کمیٹیوں کا اہم کردار ہے۔ اس لیے اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود کمیٹیاں تشکیل نہ ہونے پر اسمبلی کے معمول کے کام کاج پر بھی اپوزیشن اراکین کی طرف سے سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کمیٹیاں تشکیل نہ ہونے کے معاملے کو بہت سے لوگ نئی حکومت کی کابینہ تشکیل دینے میں تاخیر سے بھی جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔ 9 مئی کو وزیراعلیٰ شوبھندو ادھیکاری کے ساتھ پانچ وزراءنے حلف اٹھایا تھا۔ اس کے بعد یکم جون کو مزید 35 وزراءنے حلف اٹھا کر مکمل کابینہ تشکیل دی گئی۔ یعنی وزیراعلیٰ سمیت ابتدائی کابینہ کے حلف کے 23 دن بعد مکمل کابینہ تشکیل پائی تھی۔ اسی طرح اسمبلی کی کمیٹیوں کی تشکیل میں بھی تاخیر نظر آ رہی ہے، جیسا کہ اراکین کا کہنا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments