میلبورن کے طرز پر اب کولکاتا میں ٹرام چلے گی! آسٹریلیائی نمائندوں کے ساتھ وزیر ارجن کی ملاقات
کولکاتا کے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور شہر میں ٹرام سروس بحال کرنے کے لیے وزیر نقل و حمل ارجن سنگھ نے آسٹریلیائی نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔ منگل کو ٹرانسپورٹ بھون میں کولکاتا میں آسٹریلیا کے قونصل جنرل برنارڈ لنچ نے وزیر نقل و حمل سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کولکاتا کے نقل و حمل کے نظام کی ترقی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وزیر موصوف نے ملاقات میں بتایا کہ ریاستی حکومت نے کولکاتا میں ٹرام سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی سرکاری ادارہ رائٹس (RITES) پہلے ہی سروے کا کام کر رہا ہے۔ ٹرام سروس کو مزید جدید اور موثر بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ نقل و حمل کے نظام کی مجموعی ترقی اور جدید کاری پر بھی اس دن ملاقات میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر موصوف نے اپنے آسٹریلیا کے دورے کے دوران وہاں کے نقل و حمل کے نظام کے مختلف پہلوو¿ں کو دیکھا تھا۔ انہوں نے مستقبل میں مغربی بنگال کے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں وہاں کے تجربات کو بروئے کار لانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ لنچ نے کولکاتا کے نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں آسٹریلوی کمپنیوں کی شرکت کے امکان پر دلچسپی ظاہر کی۔ وزیر موصوف نے بھی دلچسپی رکھنے والی آسٹریلوی کمپنیوں کو ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے مختلف ٹینڈروں میں حصہ لینے کا مشورہ دینے کو کہا۔ حکومتی اصولوں اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق ہی اس شرکت کو یقینی بنایا جائے گا۔
میلبورن کے طرز پر اب کولکاتا میں ٹرام چلے گی! آسٹریلیائی نمائندوں کے ساتھ وزیر ارجن کی ملاقات...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments