Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ٹول کرپشن کیس میں کولکاتا سمیت ملک کی 7 ریاستوں میں ای ڈی کے چھاپے

Admin
By Admin
Sep 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ٹول کرپشن کیس میں کولکاتا سمیت ملک کی 7 ریاستوں میں ای ڈی کے چھاپے
ٹول کرپشن کیس میں کولکاتا سمیت ملک کی 7 ریاستوں میں ای ڈی کے چھاپے — September 02, 2026
ٹول کرپشن کیس میں کولکاتا سمیت ملک کی 7 ریاستوں میں ای ڈی کے چھاپے
ایک بار پھر ریاست میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے چھاپہ مارا۔ بدھ کی صبح کولکاتا کے شیکسپیئر سارنی کی ایک رہائش گاہ پر مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی نے کارروائی کی۔ صرف مغربی بنگال ہی نہیں، ملک کی کئی دیگر ریاستوں میں بھی بیک وقت یہ تلاشی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ای ڈی ذرائع کے مطابق، قومی شاہراہوں پر ٹول وصولی میں بڑی مالی بے ضابطگی کا الزام سامنے آیا ہے۔ اتر پردیش کے لکھنو¿ میں یہ مقدمہ درج ہونے کے بعد سے ای ڈی نے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ایک غیر قانونی سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے قومی شاہراہوں پر ٹول کی جعلی رسیدیں بنا کر پیسے نکالے جاتے تھے، جو سرکاری اکاو¿نٹس میں نظر نہیں آتے تھے۔
اسی الزام کی بنیاد پر بدھ کی صبح ملک کی سات ریاستوں کے 14 مقامات پر بیک وقت ای ڈی نے کارروائی شروع کی۔ مغربی بنگال، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، راجستھان کے علاوہ جموں اور مدھیہ پردیش میں بھی یہ تلاشی کی جا رہی ہے۔
کولکاتا کے شیکسپیئر سارنی کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی چھ رکنی ٹیم نے چھاپہ مارا۔ اس رہائش گاہ کی تیسری منزل پر ایک تاجر کا دفتر ہے، جہاں کارروائی کی گئی۔ تلاشی کے دوران پوری رہائش گاہ کو مرکزی فورسز کے جوانوں نے گھیرے میں لے لیا۔ تفتیش کاروں کا مقصد یہ جانچنا ہے کہ ٹول کا پیسہ کہاں گیا اور اس گروہ میں کون کون ملوث ہے۔

ٹول کرپشن کیس میں کولکاتا سمیت ملک کی 7 ریاستوں میں ای ڈی کے چھاپے...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn