Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Bengal

دس نمبر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت میں رخنہ شدید بارش اور زمین دھنسنے سے راستوں کی بدحالی

دس نمبر قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت میں رخنہ شدید بارش اور زمین دھنسنے سے راستوں کی بدحالی

سکم 23جولائی: بارش کے دنوں میں پہاڑی علاقوں میں خاص طور پرموسم کی تبدیلی دیکھی جاتی ہے۔ پہاڑی ندیوں مےں طغیانی اور زمین دھنسنے کی واردات عام طور پر ہوتیہےں۔ یہی وجہ ہے کہ شمال کے پہاڑی علاقوں میں موسم برسات میں خاص طور پر سرخ الرٹ جاری کیا جاتا ہے۔ امسال بھی ان علاقوں میںایسا ہی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ علاقے میں شدید بارش ہو رہی ہے۔سکم کی حالت سب سے زیادہ ناگفتہ بہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میںجگہ جگہ زمین دھنسنے سے ایک بار پھر 10نمبر قومی سڑک میں آمد و رفت پر زبردست اثر پڑا ہے۔ سلی گوڑی اور سکم شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد و رفت تقریباً ٹھپ پڑ گئی ہے۔ بدھ کی شب قومی سڑک کے 20میل علاقے میں زمین دھنسنے کی واردات پیش آنے پر سڑکیں بند ہوگئیں۔ جمعرات کو اس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ بارڈونگ کے قریب سنگتام رنگپو روڈ پر مقامی علاقے بند پڑے ہیں۔ مسافروں کو متبادل روٹ اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ سکم حکومت میں سڑک اور پل محکمہ کے سکریٹری اے بی سبا نے علاقے کا دورہ کیااور محکمے کے افسران سے اس کی فوری مرمت کےلئے بات چیت بھی کی۔ ساتھ ہی مسافروں کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے پر زور دیا۔ اس علاقے میں نئےسرے سے زمین دھنسنے کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ کہیں کہیں ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہنے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا گےا ہے۔ تاہم انتظامیہ حالات پر نظر رکھے ہوئی ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments