Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

آر ایس ایس کو ہر سطح پر پھیلانا ہوگا: بنگال میں موہن بھاگوت کا پیغام

Admin
By Admin
Oct 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

آر ایس ایس کو ہر سطح پر پھیلانا ہوگا: بنگال میں موہن بھاگوت کا پیغام
آر ایس ایس کو ہر سطح پر پھیلانا ہوگا: بنگال میں موہن بھاگوت کا پیغام — October 10, 2026
آر ایس ایس کو ہر سطح پر پھیلانا ہوگا: بنگال میں موہن بھاگوت کا پیغام
سنگھ کو ہر شخص تک پہنچنا ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے دلوں کو چھونا ہوگا۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے تنظیم کو معاشرے کے تمام طبقات تک پہنچانے کا پیغام دیا ہے۔ آر ایس ایس کے ذرائع سے یہ اطلاع ملی ہے۔ جمعہ کے روز اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سنگھ کی تنظیمی سطح پر تبدیلیوں اور توسیع کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ? خیال کیا گیا۔ آر ایس ایس ذرائع کے مطابق، اس کے علاوہ بھی کئی موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
ریاست میں بی جے پی کی حکومت قائم ہونے کے بعد آر ایس ایس کے سربراہ بنگال پہنچے ہیں۔ جمعرات کو وہ کولکاتا ہوتے ہوئے بردوان گئے۔ اسی دن بردوان کے ا±لّاس ا±پنَگری میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے مدھیہ پرانت دفتر میں انہوں نے ریاستی نمائندوں کے ساتھ کئی مرحلوں میں اجلاس منعقد کیے۔ جمعہ کی صبح انہوں نے سنگھ کے نمائندوں کے ساتھ جسمانی ورزش بھی کی۔ دن بھر وہ مختلف مراحل میں مدھیہ بنگال، جنوبی بنگال اور شمالی بنگال کے تنظیمی ذمہ داران سے ملے۔ یہ اجلاس مرحلہ وار منعقد کیے گئے۔
ان اجلاسوں میں موہن بھاگوت نے عہدیداروں کو واضح پیغام دیا کہ سنگھ کو ہر شخص تک پہنچنا ہوگا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کے دلوں کو چھونا ہوگا۔ صرف یہی نہیں، اطلاعات کے مطابق انہوں نے یہ بھی جانکاری حاصل کی کہ بدلے ہوئے بنگال میں سنگھ کی کتنی شاخیں قائم ہو چکی ہیں۔
موہن بھاگوت جمعرات کو تین روزہ دورے پر بنگال پہنچے تھے۔ اسی دن شام کو انہوں نے ایک نجی اسکول کے ہال میں سویم سیوکوں کے اجتماع میں شرکت کی۔ رات میں وزیر اعلیٰ شوبھندو ادھیکاری نے ان سے خیرسگالی ملاقات کی۔
آر ایس ایس کے علاقائی پرچار پرمکھ جیشنو باسو نے جمعہ کو بتایا کہ سنگھ پریوار کے داخلی معاملات پر تبادلہ? خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ تنظیم کی توسیع کے مختلف پہلوو¿ں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ موہن بھاگوت پریوار کے سربراہ ہیں اور تینوں پرانتوں کے سویم سیوکوں نے ان کا پیغام سنا۔
ذرائع کے مطابق، موہن بھاگوت دسمبر میں بھی بنگال کا دورہ کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر ان کی بریگیڈ پریڈ گراو¿نڈ میں منعقد ہونے والے لاکھوں افراد کے اجتماعی گیتا پاٹھ پروگرام میں شرکت متوقع ہے۔ وہ کئی ممتاز اور باشعور شہریوں سے بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔

آر ایس ایس کو ہر سطح پر پھیلانا ہوگا: بنگال میں موہن بھاگوت کا پیغام...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn