Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

مہوا موئترا کے خلاف منوج کا 10 کروڑ روپے کے ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس

Admin
By Admin
Oct 10, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

مہوا موئترا کے خلاف منوج کا 10 کروڑ روپے کے ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس
مہوا موئترا کے خلاف منوج کا 10 کروڑ روپے کے ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس — October 10, 2026
مہوا موئترا کے خلاف منوج کا 10 کروڑ روپے کے ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس
ترنمول کانگریس کی رکنِ پارلیمنٹ مہوا موئترا کے خلاف ریاست کے چیف سکریٹری منوج اگروال نے 10 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے قانونی نوٹس بھیجا ہے۔ مہوا نے سابق چیف الیکٹورل آفیسر کو ’ووٹ چور‘ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ انہوں نے ان پر ’ہر طرح کے غیر قانونی کام‘ کرنے کا الزام بھی لگایا تھا۔ اس کے علاوہ نوٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مہوا نے ’انڈیا اگلی بار تمہارے لیے آ رہا ہے‘ اور ’تم بچ نہیں پاو¿ گے‘ جیسے تبصرے بھی کیے۔ الزام ہے کہ انہوں نے لاکھوں جائز بنگالی ووٹروں کو غیر قانونی طور پر حقِ رائے دہی سے محروم کرنے کے لیے بھی چیف سکریٹری کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
چیف سکریٹری منوج اگروال کی جانب سے وکیل روچیرا منّا نے مہوا موئترا کو خط بھیجا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے اندر دونوں پوسٹ حذف کی جائیں۔ اس کے ساتھ ہی الزامات غیر مشروط طور پر واپس لینے، عوامی طور پر معافی مانگنے اور مستقبل میں اس طرح کے تبصرے نہ کرنے کا تحریری عہد کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں دیوانی اور فوجداری قانونی کارروائی کی وارننگ دی گئی ہے۔
الزام ہے کہ چیف سکریٹری منوج کمار اگروال کو ووٹروں کو غیر قانونی طور پر حقِ رائے دہی سے محروم کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ نوٹس میں منوج کا کہنا ہے کہ ان پوسٹوں کے ذریعے ان کی ذاتی دیانت داری، پیشہ ورانہ ذمہ داری اور سرکاری فرائض کی ادائیگی میں غیر جانب داری پر براہِ راست سوال اٹھائے گئے ہیں۔
منوج کا دعویٰ ہے کہ وہ کبھی بھی ووٹوں کی چوری، ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری یا غیر قانونی طور پر کسی ووٹر کا نام حذف کرنے کے عمل میں ملوث نہیں رہے۔ ان کے مطابق، اس وقت کے چیف الیکٹورل آفیسر کی حیثیت سے انہوں نے الیکشن کمیشن کی ہدایات اور مقررہ قانونی دائر? کار کے اندر رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں انجام دی تھیں۔

مہوا موئترا کے خلاف منوج کا 10 کروڑ روپے کے ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn