Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

پولیس کی بیریکیڈنگ کے باعث بائی پاس پر واقع ترنمول بھون میں کشیدگی، ممتا ترنمول میں ناراضگی

Admin
By Admin
Nov 28, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

پولیس کی بیریکیڈنگ کے باعث بائی پاس پر واقع ترنمول بھون میں کشیدگی، ممتا ترنمول میں ناراضگی
پولیس کی بیریکیڈنگ کے باعث بائی پاس پر واقع ترنمول بھون میں کشیدگی، ممتا ترنمول میں ناراضگی — November 28, 2026
پولیس کی بیریکیڈنگ کے باعث بائی پاس پر واقع ترنمول بھون میں کشیدگی، ممتا ترنمول میں ناراضگی
ممتا ترنمول کا الزام ہے کہ جمعہ کی شام آنندپور تھانے کی پولیس نے بغیر کسی پیشگی نوٹس کے عمارت کے داخلی راستے پر بیریکیڈ لگا دیے۔
ایسٹرن میٹروپولیٹن (ای ایم) بائی پاس کے قریب ممتا آل انڈیا ترنمول کانگریس کے زیرِ تعمیر نئے پارٹی ہیڈکوارٹر کے سامنے پولیس کی جانب سے بیریکیڈ لگائے جانے کے بعد سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔ ممتا ترنمول کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ جمعہ کی شام آنندپور تھانے کی پولیس نے بغیر کسی پیشگی نوٹس یا ضروری دستاویزات کے زیرِ تعمیر عمارت کے داخلی راستے پر بیریکیڈ لگا دیے۔ اس واقعے کا آغاز جمعہ کی شام ہوا۔
ترنمول ذرائع کے مطابق اچانک بائی پاس پر زیرِ تعمیر ترنمول بھون سے کالی گھاٹ میں پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر فون کرکے اطلاع دی گئی کہ پولیس نے پہنچ کر پارٹی دفتر میں داخلے کا راستہ بند کر دیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی کولکاتا تنظیم کے دو ضلعی صدور، وکیل رہنما بَیشوانر چٹرجی اور بیلی گھاٹا کے رکن اسمبلی کنال گھوش موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے وہاں موجود پارٹی کارکنوں سے بات چیت کرکے صورتحال کا جائزہ لیا۔
ممتا ترنمول کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ عمارت کے اندر کسی کو داخل ہونے سے روکنے کے مقصد سے آنندپور تھانے کی پولیس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ موقع پر موجود دونوں ترنمول رہنماو¿ں نے پولیس افسران سے اس کارروائی کی وجہ پوچھی تو پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی ضروری اجازت کے بغیر اس زیرِ تعمیر عمارت کو استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
پولیس کے اس مو¿قف کا ترنمول قیادت نے جواب دیا ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ پارٹی دفتر کی تعمیر کا کام ابھی مکمل نہیں ہوا ہے اور فی الحال اسے پارٹی سرگرمیوں کے لیے استعمال بھی نہیں کیا جا رہا۔ تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ہی پارٹی رہنماو¿ں اور کارکنوں کا وہاں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ اس لیے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی اجازت سے متعلق پولیس جو دلیل دے رہی ہے، اس کی کوئی عملی بنیاد نہیں ہے، ایسا کالی گھاٹ کیمپ کا دعویٰ ہے۔

پولیس کی بیریکیڈنگ کے باعث بائی پاس پر واقع ترنمول بھون میں کشیدگی، ممتا ترنمول میں ناراضگی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn