آر جی کر معاملے میں نرمل گھوش اور سنجیو مکھرجی کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست سیالدہ عدالت نے خارج کر دی
متاثرہ لڑکی کی والدہ اور پانی ہاٹی کی موجودہ رکن اسمبلی رتنا دیوناتھ کا الزام ہے کہ انہوں نے لاش کا دوسری مرتبہ پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی جلد بازی میں لاش کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔
آر جی کر عصمت دری اور قتل کے معاملے میں لاش کی جلد تدفین سے متعلق کیس میں ملزمین کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست عدالت نے خارج کر دی۔ متاثرہ خاندان نے سابق رکن اسمبلی نرمل گھوش، سومناتھ دے اور سنجیو مکھرجی کی ضمانت منسوخ کرنے کی اپیل کی تھی۔ سیالدہ عدالت نے اس درخواست کو خارج کر دیا۔
پانی ہاٹی کے سابق اور موجودہ دونوں اراکین اسمبلی جمعہ کو سیالدہ عدالت میں حاضر تھے۔ سومناتھ دے کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ کھڑدہ تھانے میں نرمل گھوش، سنجیو مکھرجی اور سومناتھ دے کے خلاف شکایت درج کرائی گئی تھی، جن میں سے نرمل اور سنجیو فی الحال ضمانت پر ہیں۔
متاثرہ لڑکی کی والدہ اور پانی ہاٹی کی موجودہ رکن اسمبلی رتنا دیوناتھ کا الزام ہے کہ انہوں نے لاش کا دوسری مرتبہ پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن اس سے پہلے ہی جلد بازی میں لاش کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں۔
متاثرہ خاندان کے وکلاءکا الزام ہے کہ ملزمین نے سازش کے تحت لاش کی جلد آخری رسومات ادا کرنے کی کوشش کی تھی۔ وکلائ کا دعویٰ ہے کہ ہر ملزم کا کردار واضح ہے۔ ان کے مطابق یہ کوئی عام واقعہ نہیں ہے۔ ایک سرکاری اسپتال میں ایک ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی اور پھر اس کا قتل کیا گیا۔ اس واقعے کی حقیقت سامنے لانے کے لیے ملزمین سے پوچھ گچھ اور انہیں سی بی آئی کی تحویل میں لے کر تفتیش کرنا ضروری ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ لاش کی جلد آخری رسومات سے متعلق تحقیقات میں پولیس حراست کی مقررہ مدت ابھی ختم نہیں ہوئی ہے۔
تحقیقاتی افسر اور سی بی آئی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمین کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، تحقیقات جاری ہیں اور اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے ملزمین کی براہِ راست شمولیت ثابت ہو سکے۔دوسری جانب نرمل گھوش کے وکیل نے کہا کہ تحقیقاتی ایجنسی نے کئی مرتبہ انہیں طلب کیا، لیکن اب تک کوئی قابلِ قبول ثبوت سامنے نہیں آیا ہے۔
آر جی کر معاملے میں نرمل گھوش اور سنجیو مکھرجی کی ضمانت منسوخ کرنے کی درخواست سیالدہ عدالت نے خارج کر دی...
Source: Admin