Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

ممتا کو راہل گاندھی کا فون! لوک سبھا کی نشستیں بڑھانے کے بل پر ’انڈیا‘ اتحاد کی میٹنگ سے پہلے اسٹالن اور شرد پوار کے موقف پر ہوئی بات چیت؟

Admin
By Admin
Nov 28, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

ممتا کو راہل گاندھی کا فون! لوک سبھا کی نشستیں بڑھانے کے بل پر ’انڈیا‘ اتحاد کی میٹنگ سے پہلے اسٹالن اور شرد پوار کے موقف پر ہوئی بات چیت؟
ممتا کو راہل گاندھی کا فون! لوک سبھا کی نشستیں بڑھانے کے بل پر ’انڈیا‘ اتحاد کی میٹنگ سے پہلے اسٹالن اور شرد پوار کے موقف پر ہوئی بات چیت؟ — November 28, 2026
ممتا کو راہل گاندھی کا فون! لوک سبھا کی نشستیں بڑھانے کے بل پر ’انڈیا‘ اتحاد کی میٹنگ سے پہلے اسٹالن اور شرد پوار کے موقف پر ہوئی بات چیت؟
کالی گھاٹ ترنمول ذرائع کے مطابق، این سی پی (شرد پوار) کو اپوزیشن اتحاد میں برقرار رکھنے کی کوششوں کے حوالے سے راہل گاندھی اور ممتا بنرجی کے درمیان بات چیت ہوئی۔ اسٹالن کے ساتھ ممتا کے ذاتی تعلقات اچھے ہونے کی وجہ سے بل کی مخالفت میں انہیں ساتھ لانے کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔
لوک سبھا کی نشستوں کی حدبندی کے بل کو منظور کرانے کے مقصد سے بلائے گئے پارلیمنٹ کے تین روزہ اجلاس کے پیش نظر قومی سیاست میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ آئندہ 30 نومبر کو لوک سبھا اور 2 دسمبر کو راجیہ سبھا کا اجلاس شروع ہوگا، جو 3 دسمبر کو ختم ہوگا۔
کالی گھاٹ ترنمول ذرائع کے مطابق، اس مختصر اجلاس میں بی جے پی کی قیادت والے این ڈی اے اتحاد کی جانب سے حدبندی بل منظور کرانے کی حکمت عملی کا مقابلہ کرنے کے لیے جمعہ کی رات راہل گاندھی نے ممتا بنرجی کو فون کیا۔ دونوں رہنماو¿ں کے درمیان کافی دیر تک بات چیت ہوئی۔
ممتا ترنمول کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ لوک سبھا کی نشستوں میں اضافے اور حدبندی کے بل کو منظور ہونے سے روکنے کے لیے اپوزیشن کو کیا اقدامات کرنے چاہئیں، اس موضوع پر دونوں رہنماو¿ں کے درمیان تفصیلی گفتگو ہوئی۔
حالانکہ پارلیمنٹ میں اراکین کی تعداد کے حساب سے انڈیا اتحاد اس وقت کمزور پوزیشن میں ہے۔ ڈی ایم کے پہلے ہی حدبندی بل کی حمایت کرنے کا اعلان کر چکی ہے۔
پارٹی سربراہ ایم کے اسٹالن کے دو مطالبات بی جے پی نے تسلیم کر لیے ہیں۔ پہلا یہ کہ حدبندی کے بعد ہر ریاست میں لوک سبھا کی نشستوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے گا، تاکہ تمل ناڈو کی 7.2 فیصد نمائندگی برقرار رہے۔ دوسرا مطالبہ یہ تھا کہ اگلے 25 سال تک لوک سبھا کی نشستوں کی تعداد میں مزید کوئی تبدیلی نہ کی جائے۔ان مطالبات کو تسلیم کیے جانے کے بعد ہفتہ کی صبح چنئی میں پارٹی کی میٹنگ میں بل کی حمایت کے فیصلے پر مہر لگ گئی۔
خبریں ہیں کہ شرد پوار کی قیادت والی این سی پی (ایس پی) کی حمایت بھی بی جے پی نے بڑی حد تک حاصل کر لی ہے۔ یہ بھی قیاس آرائیاں ہیں کہ اس کے بدلے شرد پوار کی بیٹی سپریا سولے کو مرکزی حکومت میں وزیر بنایا جا سکتا ہے۔
کالی گھاٹ ترنمول کے ایک ذرائع کے مطابق، اس صورتحال میں این سی پی (شرد پوار) کو اپوزیشن اتحاد میں برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر راہل اور ممتا کے درمیان بات چیت ہوئی۔ اس کے علاوہ اسٹالن کے ساتھ ممتا کے ذاتی تعلقات اچھے ہونے کی وجہ سے انہیں سمجھانے اور بل کی مخالفت کے لیے ساتھ لانے کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ تاہم ممتا نے اگر اس سلسلے میں کوئی کوشش بھی کی ہو تو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا، یہ بات واضح ہے۔کانگریس قیادت نے بی جے پی مخالف دیگر جماعتوں کے ساتھ رابطے اور تال میل کے حوالے سے اب تک ہونے والی پیش رفت سے بھی ممتا کو آگاہ کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان جماعتوں میں آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ جگن موہن ریڈی کی وائی ایس آر کانگریس بھی شامل ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، گزشتہ ایک ہفتے سے ممتا بنرجی کولکاتا میں رہتے ہوئے انڈیا اتحاد کی اتحادی جماعتوں کے اعلیٰ رہنماو¿ں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔کالی گھاٹ ترنمول کا دعویٰ ہے کہ سماجوادی پارٹی کے رہنما اکھلیش یادو، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لالو پرساد یادو اور تیجسوی یادو، پی ڈی پی کی رہنما محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ جیسے رہنماو¿ں کے ساتھ ممتا کی مسلسل بات چیت جاری ہے۔

ممتا کو راہل گاندھی کا فون! لوک سبھا کی نشستیں بڑھانے کے بل پر ’انڈیا‘ اتحاد کی میٹنگ سے پہلے اسٹالن اور شرد پوار کے موقف پر ہوئی بات چیت؟...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn