Bengal

سی پی ایم کے سینئر لیڈر سودیش چکرورتی آنجہانی ہوئے

سی پی ایم کے سینئر لیڈر سودیش چکرورتی آنجہانی ہوئے

ہوڑہ : سی پی ایم کے سینئر لیڈر سودیش چکرورتی کا انتقال ہوگیا۔ انہوں نے طویل عرصے تک علیل رہنے کے بعد پیر کو اپنے گھر میں آخری سانس لی۔ وہ دو بار ایم پی بنے۔ وہ ہوڑہ میونسپلٹی کے میئر بھی تھے۔ وفات کے وقت ان کی عمر 88 برس تھی۔ ان کی موت کی خبر پھیلتے ہی سی پی ایم کے کارکنوں نے پیر کی رات سے ہی ان کے گھر جمع ہونا شروع کر دیا۔منگل کی صبح سے ہی کئی لیڈروں کو ہوڑہ میں سالکیا بابودنگا کے گھر پر دیکھا گیا ہے۔ سب ان کے آخری دیدار کے لیے آئے۔ ریاست کے فوڈ پروسیسنگ محکمہ کے وزیر اروپ رائے آج صبح ان کے گھر گئے اور پھولوں کے ہارسے خراج عقیدت پیش کیا۔ان کی لاش کو منگل کو ان کے گھر سے کڑمتلہ میں سی پی ایم کے ضلعی پارٹی دفتر لے جایا جائے گا۔ پارٹی کارکنان وہاں پر آخری دیدار کریں گے۔ اس کے بعد لاش کو شمالی ہوڑہ کے زونل پارٹی دفتر لے جایا جائے گا۔ وہاں سے لاش کو سالکیا کے بندگھاٹ شمشان میں لے جایا جائے گا۔ آخری رسومات وہیں ادا کی جائیں گی

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments