Sports

سی اے ایس   کا ونیش پھوگاٹ معاملےپر فیصلہ آج

سی اے ایس کا ونیش پھوگاٹ معاملےپر فیصلہ آج

نئی دہلی، 10 اگست : اب کھیلوں کی ثالثی عدالت (سی اے ایس) ہندستانی پہلوان ونیش پھوگاٹ کو چاندی کا تمغہ دینے کے معاملے پر اتوار کو اپنا فیصلہ دے سکتی ہے۔ کھیلوں کی ثالثی عدالت سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق، سی اے ایس اتوار کو ہندستانی وقت کے مطابق 9:30 بجے اپنا فیصلہ دے سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 9 اگست کو سی اے ایس نے تین گھنٹے تک سماعت کی۔ اس دوران ونیش بھی ورچول طور پر موجود تھیں۔ اس دوران سینئر وکیل ہریش سالوے نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کی جانب سے ونیش کا فریق پیش کیا۔ ونیش پھوگاٹ کو 100 گرام زیادہ وزن کی وجہ سے 50 کلوگرام زمرے کے فائنل ریسلنگ میچ سے نااہل قرار دیا گیا تھا۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments