جمعہ کو بھی کولکاتا میں طوفان اور بارش کی پیش گوئی، جنوبی بنگال کے 6 اضلاع میں موسلادھار بارش
خلیجِ بنگال میں بننے والا گہرا کم دباو بدھ کی رات ہی زمینی حصے میں داخل ہو گیا تھا۔ آندھرا پردیش اور اڈیشہ کے ساحلی علاقوں سے زمینی حصے میں داخل ہونے کے بعد اب یہ بتدریج کمزور ہو رہا ہے۔ جمعرات کی رات گہرا کم دباو کمزور ہو کر عام کم دباو میں تبدیل ہو گیا۔ علی پور محکمہ? موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں یہ مزید کمزور ہوگا۔ تاہم اس کے اثر سے جمعہ کو بھی جنوبی بنگال کے وسیع علاقوں میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش جاری رہے گی۔ کولکاتا بھی بارش سے متاثر ہوگا۔
جمعہ کی صبح سے کولکاتا اور مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے۔ آسمان ابر آلود ہے۔ محکمہ? موسمیات کے مطابق جمعہ کو کولکاتا، ہاوڑہ، ہگلی، شمالی 24 پرگنہ، جھاڑگرام، مشرقی بردوان، نادیہ اور مرشدآباد میں کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔
تاہم تین اضلاع میں اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان میں مشرقی مدنی پور اور مغربی مدنی پور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ میں بھی زیادہ بارش ہوگی۔ ان تین اضلاع میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ پرولیا، بانکوڑہ، مغربی بردوان اور بیر بھوم میں بھی موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ ہفتہ سے بارش میں کمی آئے گی۔ جنوبی بنگال کے کسی اور ضلع میں فی الحال ہفتہ سے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔
جمعہ کو بھی کولکاتا میں طوفان اور بارش کی پیش گوئی، جنوبی بنگال کے 6 اضلاع میں موسلادھار بارش...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments