نومبر کے آخر میں بلدیاتی انتخابات! کولکاتا اور ہاوڑہ کے محفوظ وارڈوں کی فہرست 7 اکتوبر کو،
درگا پوجا کی تعطیلات ختم ہوتے ہی ریاستی انتخابی کمیشن زیر التوا بلدیاتی انتخابات کے عمل کو شروع کرنے کے لیے سرگرم ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں تیاریوں اور جائزے کے مقصد سے جمعہ کو ریاستی انتخابی کمشنر کرشن گپتا کی قیادت میں ایک میٹنگ ہوئی۔
کمیشن کے ایک ذرائع کے مطابق، پہلے مرحلے میں آئندہ نومبر میں کولکاتا سمیت سات بلدیات میں انتخابات کرانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں 27 یا 28 اکتوبر کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جا سکتا ہے۔ اسی حساب سے کمیشن کا ابتدائی منصوبہ ہے کہ 28 یا 29 نومبر کو ووٹنگ اور 2 دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کرائی جائے۔ کولکاتا اور ہاوڑہ کے علاوہ اس فہرست میں بالی، ہلدیا، دھوپ گڑی، کالمپونگ اور کرشیانگ شامل ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ ان سات بلدیات میں مجموعی طور پر 6301 بوتھوں پر ووٹنگ ہوگی۔ انتظامی سطح پر پہلے ہی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ کمیشن کے ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتے سے متعلقہ اضلاع میں ای وی ایم پہنچانے کا کام شروع ہو جائے گا۔
انتخابات کے خاکے کو حتمی شکل دینے کے لیے ریاستی انتخابی کمشنر کرشن گپتا نے جمعہ کو متعلقہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کے ساتھ میٹنگ کی۔ کمیشن کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن میں میٹنگ میں زیرِ بحث آنے والے 8 اہم نکات کی اطلاع دی گئی ہے۔
1۔ وارڈوں کی ازسرنو تشکیل اور ریزرویشن: کولکاتا اور ہاوڑہ کے لیے 7 اکتوبر 2026 جبکہ دیگر بلدیات کے لیے 6 اکتوبر کو ’فارم-بی‘ (محفوظ نشستوں کی فہرست جاری کرنے کا فارم) حتمی طور پر شائع کرنے کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ قابلِ اطلاق قوانین اور مقررہ مرحلہ وار روسٹر کے مطابق نشستوں کے ریزرویشن کا عمل جاری ہے۔
2۔ ممکنہ پہلا مرحلہ: ووٹنگ کی تاریخ بعد میں بتائی جائے گی۔ تاہم ’فارم-بی‘ کی اشاعت کے سات ہفتوں کے اندر انتخابات کرائے جائیں گے۔
3۔ ای وی ایم اور انتخابی عملے کی تقسیم: الیکشن کمیشن آف انڈیا سے قرض پر حاصل کی گئی ای وی ایمز تمام متعلقہ اضلاع کے لیے مختص کر دی گئی ہیں اور انہیں بھیجنے کا عمل جلد مکمل ہونے کی امید ہے۔ فرسٹ لیول چیکنگ (ایف ایل سی) 29 ستمبر سے 6 اکتوبر تک مقرر کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں ای ایم ایم ایس (الیکشن مین پاور مینجمنٹ سسٹم) ایپلی کیشن استعمال کی جائے گی، جو انتخابات کے لیے درکار عملے کی مو¿ثر نگرانی اور تعیناتی کے لیے استعمال ہونے والا آن لائن پورٹل یا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے۔
4۔ انتخابی فہرست اور پولنگ اسٹیشن: یکم جولائی تک الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے نظرثانی شدہ ووٹر لسٹ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں حاصل کرنی ہوگی۔ اس مسودہ ووٹر لسٹ کو اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں شائع کیا جائے گا۔ حتمی فہرست نومبر کے پہلے ہفتے میں جاری کی جائے گی۔ پولنگ اسٹیشنوں کی تیاری کا کام بھی اسی دوران مکمل کرنا ہوگا۔ پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست کا مسودہ اور حتمی اشاعت مجموعی طور پر انتخابی فہرست کے شیڈول کے مطابق ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ اور ایم آر اوز (میونسپل ریٹرننگ افسران) کو پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کرکے بنیادی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
5۔ انتخابی عملے کی تقرری: سرکاری ضابطوں کے مطابق ایم آر اوز پریزائیڈنگ اور پولنگ افسران کی تقرری کریں گے۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک پریزائیڈنگ افسر اور تین پولنگ افسران کے ساتھ کافی تعداد میں ریزرو عملہ بھی رکھا جائے گا۔ 6301 بوتھوں کے لیے 37 ہزار سے زائد انتخابی اہلکاروں کی ضرورت ہوگی۔ انتخابی عملے کے اعداد و شمار کی تصدیق اور انتظام کے لیے ای ایم ایم ایس پورٹل کے استعمال کی تربیت کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
نومبر کے آخر میں بلدیاتی انتخابات! کولکاتا اور ہاوڑہ کے محفوظ وارڈوں کی فہرست 7 اکتوبر کو،...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments