Kolkata

ریاست کے بہت سے اسکولوں میں طلباءنہیں ہیں: براتیا

ریاست کے بہت سے اسکولوں میں طلباءنہیں ہیں: براتیا

ریاست کے کم طلباءوالے سرکاری اسکولوں کو ضم کیا جائے گا۔ یہ بات وزیر تعلیم برتیا باسو نے پیر کو جنوبی کولکتہ کے ایک اسکول میں صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہی۔ صحافیوں نے وزیر سے پوچھا، ریاست کے کئی اسکولوں میں طلباء کی تعداد صرف ایک ہے، اس کے جواب میں برتیا باسو نے کہا،" بہت سے اسکولوں میں طالب علم نہیں ہیں۔ ہم اس پر رپورٹ تیار کر رہے ہیں۔ بوبی (کولکتہ کے میئر فرہاد حکیم) سے بات کی کہ ان کے دونوں اسکولوں کو ملا دیا جائے گا۔ اس طرح کے مختلف مقامات کے اسکولوں کو جوڑا جائے گا۔ صحافیوں نے وزیر تعلیم سے سوال کیا کہ مرکزی حکومت کی رپورٹ کے مطابق ’سیکنڈری اسکول ڈراپ آوٹ‘ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سوال کے جواب میں برتیا باسو نے کہا کہ مجھے رپورٹ دیکھنا ہے۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ ان کی رپورٹیں ہمیشہ درست ہوتی ہیں۔ لیکن یہ سچ ہے کہ دسویں جماعت تک مڈ ڈے میل نہیں دیا جاتا۔ ہم نے مرکز سے کئی بار کہا ہے کہ وہ دسویں جماعت تک مڈ ڈے میل فراہم کرے۔ اس سے پسماندہ سماجی و اقتصادی سطح کے طلباءکو اسکول آنے میں زیادہ دلچسپی ہوگی۔ دس تک کھانا نہ ملنے کی وجہ سے بہت سے غریب لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments