Bengal

سونار پور میںاسکول میں شدید مار پیٹ

سونار پور میںاسکول میں شدید مار پیٹ

سونارپور14جولائی : اسکول کے اندر شدید مار پیٹ ہونے سے ہنگامہ آرائی ہوئی۔ طالب علم کے اہل خانہ نے اسکول ٹیچر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ سونار پور تھانہ علاقہ کے رام کمل ودیا پیٹھ کے چھٹی جماعت کے طالب علم پر مار پیٹ کا الزام لگایا گیا ہے۔اسکول کے ٹیچر انچارج پر الزام ہے کہ وہ اسے اونچی کلاس کے طلبہ کے ساتھ لے کر آیا اور اس کی پٹائی کی۔ ملزم انچارج کا نام جیوترموئے منڈل ہے۔ طالب علم کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ یہ واقعہ گزشتہ ہفتہ کو اسکول کی چھٹی کے بعد پیش آیا۔اہل خانہ کا الزام ہے کہ طالب علم گزشتہ ہفتہ پرائیویٹ ٹیوشن پڑھنے جا رہا تھا۔ اس وقت اسے اسکول کے اندر بلا کر مارا پیٹا گیا۔ اس وقت اسکول خالی تھا۔ الزام ہے کہ مار پیٹ کے بعد طالب علم بیمار ہوگیا اور اسے اسپتال میں بھی داخل کرایا گیا۔اس کی ماں نے اس کے پورے جسم پر زخموں کے نشان دیکھے۔ اس سلسلے میں جب اسکول سے رابطہ کیا گیا تو اسکول حکام نے تعاون نہیں کیا اور الٹا طالب علم کا کیرئیر تباہ کرنے کی مبینہ دھمکیاں دیں۔اس کے ہاتھ، پاوں اور کہنیوں سمیت جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آئیں۔ طالب علم خوف کی وجہ سے اسکول نہیں جانا چاہتا۔ اس واقعہ کی سونار پور پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ ٹیچر انچارج کو بار بار فون کیا گیا لیکن انہوں نے فون کا جواب نہیں دیا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments