Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کچھ لوگ درگا پوجا کی خوشیاں خراب کرنا چاہتے ہیں، حادثات بھی ہو سکتے ہیں“، مرشد آباد سے وزیر اعلیٰ کا انتباہ

Admin
By Admin
Oct 15, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

کچھ لوگ درگا پوجا کی خوشیاں خراب کرنا چاہتے ہیں، حادثات بھی ہو سکتے ہیں“، مرشد آباد سے وزیر اعلیٰ کا انتباہ
کچھ لوگ درگا پوجا کی خوشیاں خراب کرنا چاہتے ہیں، حادثات بھی ہو سکتے ہیں“، مرشد آباد سے وزیر اعلیٰ کا انتباہ — October 15, 2026
کچھ لوگ درگا پوجا کی خوشیاں خراب کرنا چاہتے ہیں، حادثات بھی ہو سکتے ہیں“، مرشد آباد سے وزیر اعلیٰ کا انتباہ
درگا پوجا سے قبل وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔ لال باغ میں بدھاس پاڑہ سروجنین درگا اتسو کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ درگا پوجا کی خوشیوں کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے پولیس اور پوجا منتظمین کو پہلے سے چوکس رہنا ہوگا۔ شوبھیندو نے بتایا کہ مرشد آباد میں 800 سے زیادہ نئی درگا پوجاو¿ں کو منظوری دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے سبھی سے احتیاط کے ساتھ درگا پوجا منانے کی اپیل کی۔ حساس ضلع مرشد آباد سے شوبھیندو کا یہ پیغام کافی اہم سمجھا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حال ہی میں ضلع کے دو پوجا پنڈالوں میں حادثے یا کسی دوسری وجہ سے ناخوشگوار واقعات پیش آئے تھے۔ فی الحال ان واقعات کی تحقیقات جاری ہیں۔ اسی لیے شوبھیندو نے پولیس اور پوجا منتظمین کو پہلے ہی محتاط رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ پوجا کی خوشیوں کو خراب کرنا چاہتے ہیں، جبکہ حادثات بھی پیش آ سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے وزیر اعلیٰ نے سبھی کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا، ”ریاست میں تبدیلی کی حکومت آنے کے بعد 12 ہزار نئی درگا پوجاو¿ں کا آغاز ہوا ہے۔ 2025 میں 45 ہزار پوجائیں منعقد ہوئی تھیں۔ اس بار 58 ہزار پوجا کمیٹیوں کو مالی امداد دی گئی ہے۔ بجلی مفت کر دی گئی ہے۔ تمام لائسنس بھی مفت ہیں۔ ضلع میں 800 سے زیادہ نئی پوجاو¿ں کو منظوری دی گئی ہے۔“
شوبھیندو نے ضلع کے پوجا منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سناتن مذہب کی روایات اور تہذیب کو زندہ رکھنے کے لیے ان کی تعریف بھی کی۔
درگا پوجا کا افتتاح کرنے پہنچے وزیر اعلیٰ نے مرشد آباد کے لیے کئی دیگر اعلانات بھی کیے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا۔ دریائے گنگا کے کٹاو¿ کو روکنے کے لیے کام جلد شروع ہوگا۔ اس سلسلے میں 27 اکتوبر کو مرکزی حکومت کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔ لال باغ کی ایک جھیل کی مرمت اور تزئین کاری بھی کی جائے گی۔ تعلیم اور صحت کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

شوبھیندو نے نشہ سے پاک ہندوستان کے ساتھ ساتھ نشہ سے پاک مغربی بنگال اور نشہ سے پاک مرشد آباد بنانے کی اپیل کی۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ مرشد آباد میں کم عمری کی شادیوں کی شرح انتہائی زیادہ ہے۔ اسی لیے وزیر اعلیٰ نے ضلع میں کم عمری کی شادیوں کو روکنے کے لیے سخت پیغام دیا۔

کچھ لوگ درگا پوجا کی خوشیاں خراب کرنا چاہتے ہیں، حادثات بھی ہو سکتے ہیں“، مرشد آباد سے وزیر اعلیٰ کا انتباہ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn