Entertainment

'شکر ہے میں نے کرینہ سے شادی کی، کرشمہ کپور سے نہیں'، سیف علی خان نے ایسا کیوں کہا؟

'شکر ہے میں نے کرینہ سے شادی کی، کرشمہ کپور سے نہیں'، سیف علی خان نے ایسا کیوں کہا؟

بالی وڈ کی اسٹار اداکارہ کرینہ کپور نے انکشاف کیا ہے کہ میرے شوہر سیف علی خان اس بات پر شکر ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے شادی کی، میری بہن کرشمہ کپور سے نہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے بتایا کہ میری اور سیف کی ائیر کنڈیشن پر لڑائی ہوجاتی ہے، کرینہ گرم ماحول کو ترجیح دیتی ہیں اور درجہ حرارت 20 ڈگری رکھنے پر خوش رہتی ہیں جب کہ سیف علی خان کم سے کم درجہ حرارت یعنی 16 کے لیے اصرار کرتے ہیں۔ کرینہ نے اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اس جوڑی میں چھوٹی چھوٹی باتوں پر اکثر اوقات جھگڑے ہو جاتے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم ہے کچھ جوڑوں میں اے سی کے درجہ حرارت پر بھی طلاق ہو جاتی ہے، جب کرشمہ کپور میرے گھر آتی ہیں تو گھر کی صورتحال مختلف ہوجاتی ہے، کرشمہ عرف لولو چاہتی ہیں کہ اے سی کا درجہ حرارت 25 پر ہو، کرشمہ میرے گھر آتے ہی اے سی کا درجہ حرارت بدل دیتی ہیں۔ کرینہ نے بتایا کہ اس بات پر سیف علی خان بہت چڑتے ہیں، وہ مذاق میں کہتے ہیں کہ شکر ہے میں نے بیبو سے شادی کی ہے لولو (کرشمہ کپور) سے نہیں کیوں کہ بیبو کم از کم اے سی کے 19 درجہ حرارت پر تو مان جاتی ہیں۔ خیال رہے کہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی کو 12 سال سے زائد کا عرصہ بیت چکا ہے، اس جوڑی کے دو بیٹے بھی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments