Bengal

شادی شدہ عورت ک ی چھاتی کو لے کر تبصرہ کرنے پر نوجوان گرفتار

شادی شدہ عورت ک ی چھاتی کو لے کر تبصرہ کرنے پر نوجوان گرفتار

شادہ شدہ عورت پر نازیبا تبصرہ کرنے کے الزام میں نوجوان کی پٹائی۔ اسے پکڑ کر پولس کے حوالے کر دیا گیا۔ اس واقعے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔۔ لیک ٹاون پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔عورت اور اس کا شوہر پاتی پوکھر میں رہتے ہیں۔ کالی پوجا کے موقع پر مقامی اسپورٹس کلب کی مورتی پوجا کی تقریب جاری تھی۔ مبینہ طور پر اس وقت علاقے کے کچھ نوجوانوں نے گھر لوٹتے وقت خاتون کی چھاتیوں کی شکل کو لے کر تضحیک آمیز تبصرے کیے۔ یہی نہیں بلکہ تبصرے بھی کرتے رہے۔ آج کی زبان میں جسے ٹونٹنگ کہا جاتا ہے۔اس خاتون کے شوہر نے اس پر اعتراض کیا۔ مبینہ طور پر تین نوجوانوں نے شوہر کی پٹائی کی۔ اس پورے واقعہ کی لیکٹاون پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی گئی۔ لیکٹاون پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت روی راج بھر، منوج راج بھر اور سراج حسین کے طور پر کی گئی ہے۔ یہ سبھی شمالی 24 پرگنہ جگتدل کے رہنے والے ہیں۔ پیر کو تینوں ملزمین کو آج بدھ نگر سب ڈویڑنل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کے خلاف خاتون سے بدتمیزی کرنے پر چھیڑ چھاڑ سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Source: akhbarmashriq

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments