Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

جنوبی بنگال کے چھ اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ

Admin
By Admin
Sep 23, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BAGRESHWAR BABA KI TASVEER JALANE PAR CM SUVENDU ADHIKARI SAKHT, KOLKATA POLICE KO ARRSTE KA DIYA HUKM

جنوبی بنگال کے چھ اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ
جنوبی بنگال کے چھ اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ — September 23, 2026
جنوبی بنگال کے چھ اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ
خلیج بنگال میں بننے والا گہرا کم دباو کا علاقہ مزید کافی آگے بڑھ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، کم دباو گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران ۱۲ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی جانب بڑھا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بدھ کی صبح ساڑھے پانچ بجے کے قریب کم دباو کی موجودہ پوزیشن بھی بتائی ہے۔ امکان ہے کہ بدھ کی رات ہی یہ کم دباو وشاکھاپٹنم اور گوپال پور کے درمیان کے علاقے سے خشکی میں داخل ہو جائے گا۔ اس کے نتیجے میں جنوبی بنگال کے تقریباً تمام اضلاع میں طوفانی ہواوں کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ چھ اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے، جن میں سے تین اضلاع میں محکمہ موسمیات نے نارنجی الرٹ جاری کیا ہے۔
بدھ کی صبح سے ہی کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں بارش ہو رہی ہے۔ کہیں ہلکی پھوار تو کہیں بارش کی شدت نسبتاً زیادہ ہے۔ اس کے ساتھ سمندر بھی بے حد پرتلاطم ہے۔ بدھ کے پورے دن کولکاتا سمیت جنوبی بنگال کے تقریباً تمام اضلاع میں کم و بیش بارش ہونے کی پیش گوئی ہے۔ جنوبی ۲۴ پرگنہ، دونوں مدناپور، جھاڑگرام، پرولیا اور بانکوڑہ میں شدید بارش کا امکان ہے۔ باقی اضلاع میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے ساتھ کہیں کہیں 30سے40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ بعض مقامات پر ہوا کی رفتار 50کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔ ان چھ اضلاع کے علاوہ جمعرات کو ہوڑہ میں بھی انتہائی شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ہفتہ سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔

جنوبی بنگال کے چھ اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn