Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اتوار کو 16 گھنٹوں کے لیے بند رہے گا دوسرا ہگلی پل!

Admin
By Admin
Nov 20, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

اتوار کو 16 گھنٹوں کے لیے بند رہے گا دوسرا ہگلی پل!
اتوار کو 16 گھنٹوں کے لیے بند رہے گا دوسرا ہگلی پل! — November 20, 2026
اتوار کو 16 گھنٹوں کے لیے بند رہے گا دوسرا ہگلی پل!
دوسرا ہگلی پل (ودیا ساگر سیتو) آئندہ اتوار کو 16 گھنٹوں کے لیے بند رہے گا۔ مرمت کے کام کے لیے ایک بار پھر یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ کولکاتا کے پولیس کمشنر اجے نندا نے ایک ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اتوار کی صبح 5 بجے سے رات 9 بجے تک دوسرے ہگلی پل پر ٹریفک کی آمد و رفت پر پابندی رہے گی۔

کولکاتا پولیس کے ہدایت نامے کے مطابق، 22 نومبر، اتوار کو دوسرے ہگلی پل کے بیرنگ، کیبل سمیت مختلف حصوں کی مرمت کی جائے گی۔ اس دوران پل پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند رہے گی۔ ان 16 گھنٹوں کے لیے پولیس نے متبادل راستوں کی نشاندہی کی ہے۔ دوسرا ہگلی پل بند رہنے کے دوران کن راستوں سے ٹریفک گزرے گی، اس کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے۔

زیراٹ آئی لینڈ سے اے جے سی بوس روڈ کے راستے آنے والی گاڑیوں کو ٹرف ویو سے ہیسٹنگز کراسنگ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔ یہ گاڑیاں سینٹ جارجس گیٹ روڈ اور اسٹرینڈ روڈ سے ہوتے ہوئے ہاوڑہ پل تک پہنچ سکیں گی۔ ہیسٹنگز کراسنگ سے دائیں جانب مڑ کر کے پی روڈ کی طرف بھی جایا جا سکے گا۔ جے این آئی لینڈ کی جانب سے کے پی روڈ کے راستے آنے والی گاڑیوں کو 11 فرلانگ گیٹ سے ہیسٹنگز کراسنگ کی جانب موڑ دیا جائے گا۔

اتوار کو 16 گھنٹوں کے لیے بند رہے گا دوسرا ہگلی پل!...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn