Sports

سائنا نہوال کا ہوا طلاق،سات سال قبل پروپلی کشیپ کے ساتھ ہوئی تھی شادی

سائنا نہوال کا ہوا طلاق،سات سال قبل پروپلی کشیپ کے ساتھ ہوئی تھی شادی

اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے اپنے دیرینہ ساتھی پاروپلی کشیپ سے علیحدگی کا اعلان کیاہے۔ سائنا نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک بیان جاری کرکے اس کی جانکاری دی ہے۔ سائنا اور پاروپلی کی شادی 7 سال قبل ہوئی تھی۔ دونوں حیدرآباد کی پلیلا گوپی چند بیڈمنٹن اکیڈمی میں ٹریننگ حاصل کرتے تھے اور اس کھیل میں ایک ساتھ ترقی کرتے رہے۔ دونوں نے طویل عرصے تک تعلقات میں رہنے کے بعد 2018 میں شادی کی۔ سائنا نہوال نے 2012 میں لندن اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا اور 2015 میں عالمی بیڈمنٹن رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر پہنچ کر تاریخ رقم کی تھی۔ وہ دنیا کی نمبر ایک شٹلر بننے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی تھیں۔ سائنا کھیلوں میں ہندستان کے لیے عالمی آئیکون رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پاروپلی کشیپ نے 2014 میں گلاسگو کامن ولیتھ گیمز میں طلائی تمغہ جیتا اور عالمی درجہ بندی میں چھٹے نمبر پر پہنچ گئے۔ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر مسلسل اچھی کارکردگی سے اپنی شناخت بنائی۔ سائنا نہوال نے اتوار کی رات دیر گئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک چونکا دینے والا بیان جاری کیا۔ انہوں نے لکھا، ‘زندگی بعض اوقات ہمیں مختلف سمتوں میں لے جاتی ہے۔ کافی غورخوض کے بعد، کشیپ پروپلی اور میں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم اپنے اور ایک دوسرے کے لیے امن، ترقی اور راحت کا انتخاب کر رہے ہیں۔ میں یادوں کے لیے شکر گزار ہوں اور آگے بڑھنے کے لیے صرف نیک خواہشات کی توقع رکھتی ہوں۔ اس دوران ہماری رازداری کو سمجھنے اور اس کا احترام کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔ کشیپ نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔ پرکاش پڈوکون اور پلیلا گوپی چند کے بعد کوئی بھی ہندستانی کھلاڑی بیڈمنٹن کے کھیل میں عالمی سطح پر اپنی شناخت نہیں بناسکا۔ یہ سائنا نہوال ہی تھیں جنہوں نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں خواتین کے سنگلز کے کوارٹر فائنل میں پہنچ کر ہندوستان میں اس کھیل کو نئی زندگی بخشی۔ چار سال بعد، وہ 2012 کے لندن اولمپکس میں کانسی کا تمغہ جیت کر اولمپک پوڈیم تک پہنچنے والی پہلی ہندستانی بیڈمنٹن کھلاڑی بن گئیں۔ اس کے بعد بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کی نئی فصل ہندوستان تیار ہونے لگی، جو اس کھیل میں عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں۔ وہیں کشیپ نے ہندستانی بیڈمنٹن کی کھوئی ہوئی شناخت کو واپس لایا۔ پاروپلی کشیپ 2010 کے دہلی کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیت کر سرخیوں میں آئے تھے۔ وہ 2012 کے لندن اولمپکس میں نیلوکا کرونارتنے کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچے اور ایسا کرنے والے ہندوستان کے پہلے مرد بیڈمنٹن کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے 2014 گلاسگو میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔ وہ 32 سالوں میں ایسا کرنے والے پہلے ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی تھے۔ سائنا اور پاروپلی کی ملاقات 1997 میں ایک کیمپ کے دوران ہوئی تھی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments