زمبابوے میں جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 21 رنز سے ہرا دیا۔ ہرارے میں جاری سیریز میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 5 وکٹ پر 173 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کے ٹم رابنسن 75 اور بیون جیکب 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیوانا مافاکا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 18.2 اوورز میں 152 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقہ کے ڈیوالڈ بریوس 35 اور جارج لنڈے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، میٹ ہنری جبکہ جیکب ڈفی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کے درمیان جاری سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیو سوپر سے براہِ راست نشر کی جا رہی ہے۔
Source: social media
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا