International

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی پر سیکریٹ سروس کے 6 اہلکار معطل

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی پر سیکریٹ سروس کے 6 اہلکار معطل

امریکی خفیہ ادارے سیکریٹ سروس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی 2024ء میں ہونے والا قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی پر 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ان اہلکاروں کی معطلیاں 10 سے 42 دن کی تنخواہ کے بغیر سزا اور غیر عملی یا محدود ذمہ داریوں پر مشتمل ہیں۔ یہ اعلان 13 جولائی 2024ء کو پنسلوانیا میں حملے کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری بیان میں کیا گیا۔ سیکریٹ سروس نے اس واقعے کو ناکامی قرار دیا اور کہا ہے کہ حملہ آور ایک قریبی عمارت کی چھت پر چڑھ گیا تھا جہاں سے اسے ٹرمپ پر گولی چلانے کا واضح موقع حاصل تھا، اس حملے میں ایک شخص ہلاک اور ٹرمپ معمولی زخمی ہوئے تھے، جبکہ حملہ آور کو موقع پر ہی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ سیکریٹ سروس نے بتایا کہ اس نے کانگریس کی جانب سے کی گئی 46 تجاویز میں سے اب تک 21 پر عملدرآمد کیا ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچا جا سکے۔ ادارے کے ڈائریکٹر شان کرن نے کہا کہ ہم نے متعدد اقدامات کیے ہیں تاکہ اس نوعیت کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔ بیان میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ ٹرمپ کے فلوریڈا گالف کورس پر بھی ایک اور قاتلانہ حملے کی کوشش کو سیکریٹ سروس نے ناکام بنایا، ریان راؤتھ نامی شخص نے ستمبر 2024ء میں ٹرمپ کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی اور جھاڑیوں میں چھپ کر بندوق سے حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا تھا، راؤتھ کو موقع پر موجود سیکریٹ سروس اہلکار نے وقت پر دیکھ لیا اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments