Kolkata

پرائیویٹ اسپتالوں میں طبی اخراجات میں شفافیت کے لیے اسمبلی میں بل پاس

پرائیویٹ اسپتالوں میں طبی اخراجات میں شفافیت کے لیے اسمبلی میں بل پاس

کولکاتا18جون : ریاستی حکومت نے نجی اسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں طبی اخراجات میں شفافیت بڑھانے اور اضافی اخراجات میں کمی لانے کے لیے پرانے قانون میں ترمیم کی ہے۔ منگل کو اسمبلی میں 'کلینیکل اسٹیبلشمنٹ (ترمیمی) بل' پاس کرنے کے بعد، ریاستی وزیر صحت چندریما بھٹاچاریہ نے کہا، "نجی اسپتال مریض کو کسی بھی علاج کے اخراجات کے بارے میں بتانے کے پابند ہوں گے۔ قانون میں ترمیم نجی شعبے کو کنٹرول کرنے کے لیے کی گئی ہے۔اپوزیشن لیڈر شوبھندو ادھیکاری نے بل کے کچھ پہلووں پر سوال اٹھایا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بل میں خواتین ڈاکٹروں اور مریضوں کی حفاظت کو بڑھانے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔ شوینڈو کی شکایت کے جواب میں چندریما نے کہا کہ قانون میں یہ ترمیم نجی اسپتالوں اور نرسنگ ہومز میں طبی اخراجات میں شفافیت کے لیے ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مریض کی سہولت کے لیے طبی اخراجات کا پیکج 'ڈسپلے' کیا جائے گا۔

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments