کلکتہ:وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے آج مغر بی بنگال کے اردو داں طبقہ کو بڑی راحت پہنچاتے ہوئے ڈبلو بی سی ایس ( ایگزیکٹیو) بھرتی امتحان میں اردو کو بھی شامل کرلیا۔ریاستی سکریٹریٹ نبانہ سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق اب بنگلہ اور نیپالی کے علاوہ ہندی، اردو اور سنتھالی زبانوں میں بھی امیدوار پرچہ حل کرسکیں گے۔چھ کمپلسری پیپر میں’ پیپر 1‘ میں بنگلہ، ہندی، اردو، نیپالی اور سنتھالی زبانوں میں پرچہ حل کیا جاسکے گا۔ پیپر 2 میں بھی انگریزی سے دوسری زبانوں کے علاوہ اردو سے بھی ترجمہ کئے جانے کی گنجائش ہوگی۔ اس کے علاوہ گروپ اے اور گروپ بی کے امیدواروں کو آپشنل سبجیکٹ کے دو ، دو سو مارکس کے دو پیپر حل کرنے ہوں گے۔اس آپشنل سبجیکٹ کی لسٹ میں38 سبجیکٹ ہیں۔ جن میں اردو کے علاوہ عربی، فارسی،انگریزی اور فرنچ زبان بھی شامل ہے۔ نبانہ سے اردو سے متعلق نوٹیفیکشن جاری رہنے کی خبر کے بعد اردو داں طبقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سوشل میڈیا پر سرکاری فرمان کی کاپی گشت کرنے لگی۔جبکہ ممتا بنرجی حکومت کے اقدام کی ستائش کی جا رہی ہے۔
Source: social media
لالبازار نے سنتوش مترا اسکوائر کی پوجا کو لے کر 48 گھنٹے کے اندر سخت خط جاری کیا
راناگھاٹ کی اشمیکا کو 16کروڑ روپئے کا انجکشن لگا
ریویو کے بعد مزید 13طلباءمیرٹ لسٹ میں شامل ہوئے
پرائیویٹ اسپتالوں میں طبی اخراجات میں شفافیت کے لیے اسمبلی میں بل پاس
ٹیٹو آرٹسٹ کو ازدواجی سائٹ پر ملنے کے بعد اسے ہوٹل میں لے جا کر 'ریپ' کیا گیا
چیف جسٹس نے 100 دن کا پروجیکٹ شروع کرنے کا دیا حکم
لالبازار نے سنتوش مترا اسکوائر کی پوجا کو لے کر 48 گھنٹے کے اندر سخت خط جاری کیا
ڈبلو بی سی ایس بھرتی امتحان میں اردو بھی شامل، نبانہ سے نوٹیفیکشن جاری
بچے کے سرپرست کو لے کر اسپتال میں کنفیوزن
’گجرات ایجنسی کو کالی گنج ضمنی انتخاب کا ٹھیکہ دیا گیا