Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

کولکاتا میں بھائی دوج کے موقع پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان! درجہ حرارت گرنے کی پیش گوئی

Admin
By Admin
Nov 06, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

کولکاتا میں بھائی دوج کے موقع پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان! درجہ حرارت گرنے کی پیش گوئی
کولکاتا میں بھائی دوج کے موقع پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان! درجہ حرارت گرنے کی پیش گوئی — November 06, 2026
کولکاتا میں بھائی دوج کے موقع پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان! درجہ حرارت گرنے کی پیش گوئی
کولکاتا سمیت جنوبی بنگال میں رفتہ رفتہ درجہحرارت میں کمی آنے والی ہے۔ علی پور محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پارہ کافی نیچے گرے گا۔ تاہم فی الحال سردی کا احساس نہیں ہوگا۔ اس کے بجائے اگلے ہفتے شمالی اور جنوبی بنگال کے بعض اضلاع میں چند دنوں تک کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔
آئندہ اتوار کو کالی پوجا اور بدھ کے روز بھائی دوج ہے۔ لوگ ایک بار پھر تہواروں کے جوش و خروش میں مصروف ہو گئے ہیں۔ لیکن تہواروں کے موسم میں بھی کئی اضلاع میں بارش کا خدشہ برقرار ہے۔ اگرچہ فی الحال کسی بڑے موسمی خطرے کا امکان نہیں ہے۔
جنوبی بنگال کے اضلاع میں آئندہ چند دنوں تک مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا۔ تاہم پیر سے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ وقفے وقفے سے کولکاتا، ہاوڑہ، ہگلی، شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی مدناپور، مرشدآباد اور ندیہ میں بارش ہو سکتی ہے۔ جنوبی بنگال کے باقی اضلاع میں منگل سے کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ تاہم کسی بھی مقام پر شدید بارش کی پیش گوئی نہیں کی گئی ہے۔ بارش کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہ سکتا ہے۔ اتوار کو کالی پوجا کے دن بارش نہیں ہوگی۔
شمالی بنگال میں بھی مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا۔ کسی بھی علاقے کے لیے موسم سے متعلق کوئی خصوصی انتباہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ تاہم منگل سے دارجلنگ، جلپائی گوڑی، کالمپونگ، علی پور دوار اور کوچ بہار میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ شمالی دیناج پور، جنوبی دیناج پور اور مالدہ میں پیر اور منگل کو گرج چمک کے ساتھ ایک دو مرتبہ بارش ہونے کا امکان ہے۔
جمعہ کی صبح کولکاتا میں کم سے کم درجہ? حرارت 23.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو معمول سے 1.3 ڈگری زیادہ تھا۔ جمعرات کو دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ? حرارت 30.4 ڈگری سیلسیس رہا، جو معمول سے 0.7 ڈگری کم تھا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین دنوں میں ریاست کے شمالی اور جنوبی اضلاع میں درجہ? حرارت میں دو سے تین ڈگری سیلسیس کی کمی آ سکتی ہے۔ اس کے بعد درجہ? حرارت میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
خلیج بنگال میں مسلسل دو ہفتوں کے دوران دو طاقتور سمندری طوفان بننے کے باعث ہندوستان کی جنوبی اور مشرقی سرحدوں پر بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ پہلے سمندری طوفان ارنب نے انتہائی شدید شکل اختیار کرتے ہوئے آندھرا پردیش اور اڈیشہ کے ساحل کے قریب ٹکرایا تھا۔ اس کے سات دن کے اندر شدید سمندری طوفان موراسو نے آندھرا کے جنوبی ساحلی علاقوں میں تباہی مچائی۔
اس کے نتیجے میں متعلقہ ریاستوں کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش ہوئی۔ مغربی بنگال پر موراسو کا کوئی اثر نہیں پڑا، تاہم ارنب کے اثر سے یہاں بھی تیز ہواو¿ں کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔ فی الحال سمندر میں کوئی نیا کم دباو¿ کا علاقہ تشکیل نہیں پایا ہے، تاہم ماہرین موسمیات اس صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

کولکاتا میں بھائی دوج کے موقع پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان! درجہ حرارت گرنے کی پیش گوئی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn