ویب سائٹ پر کاپی اپ لوڈ کرنے پر ابھیشیک کے ای میل کا پولیس نے جواب دے دیا
کیمک اسٹریٹ کیس میں ایف آئی آر کی آن لائن کاپی کے معاملے پر ترنمول کے ایم پی ابھیشیک بنرجی نے پولیس کو جوابی ای میل بھیجا۔ منگل کو انہیں شیکسپیئر سڑنی تھانے طلب کیا گیا تھا۔ اس سے ٹھیک پہلے ابھیشیک نے ای میل بھیجا۔ کیمک اسٹریٹ کے پارٹی آفس سے 'غیر قانونی' بل بورڈ ہٹانے کے معاملے پر ابھیشیک کے گھر نوٹس بھیجا گیا تھا، لیکن الزام ہے کہ اس ایف آئی آر یا نوٹس کی کاپی کلکتہ پولیس کی ویب سائٹ پر نہیں ہے۔ یہ سوال اٹھاتے ہوئے ابھیشیک بنرجی کے وکیل آرک ناگ نے اتوار کی رات پولیس کو ای میل کیا ہے۔ کلکتہ پولیس نے بھی جواب میں ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردہ دستاویزات کے ساتھ ثبوت پیش کر دیے ہیں۔ تاہم منگل کو ایم پی تھانے پیش ہوں گے یا نہیں، یہ ابھی معلوم نہیں۔
واقعے کا آغاز گزشتہ جمعرات27 اگست کو ہوا۔ اس دن دوپہر بعد کئی میونسپل ملازمین اور پولیس افسران ابھیشیک کے کیمک اسٹریٹ پارٹی آفس پہنچے۔ ان کے ساتھ گیس کٹر بھی تھا۔ انہیں بتایا گیا کہ یہاں کا بل بورڈ غیر قانونی ہے، اسے ہٹانا ہوگا۔ خبر ملنے پر ابھیشیک باہر آئے اور بل بورڈ ہٹانے کے آرڈر کی کاپی دیکھنے کا مطالبہ کیا۔ ابھیشیک کا دعویٰ ہے کہ میونسپل ملازمین اسے دکھا نہیں سکے۔ اس پر دونوں فریقوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔ ترنمول ایم پی نے سوال اٹھایا کہ کیا میونسپل کارپوریشن یہ طے کرے گی کہ ان کے اپنے آفس کے باہر کیا بورڈ لگے گا؟ پولیس کا دباو¿ میونسپل کارپوریشن سے زیادہ ہے۔ انہوں نے میونسپل افسران کا کیمک اسٹریٹ آنا بھی غیر قانونی قرار دیا تھا۔
ویب سائٹ پر کاپی اپ لوڈ کرنے پر ابھیشیک کے ای میل کا پولیس نے جواب دے دیا...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments