Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

نندی گرام-ہلدیہ برج پر پہلے میری گاڑی جائے گی:شوبھیندوادھیکاری

Admin
By Admin
Aug 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

CENSUS 2027 KA ONLINE FORM KAISE BHAREIN?

نندی گرام-ہلدیہ برج پر پہلے میری گاڑی جائے گی:شوبھیندوادھیکاری
نندی گرام-ہلدیہ برج پر پہلے میری گاڑی جائے گی:شوبھیندوادھیکاری — August 31, 2026
نندی گرام-ہلدیہ برج پر پہلے میری گاڑی جائے گی:شوبھیندوادھیکاری
اسمبلی چناﺅ میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ کو شکست دے کر پہلی بار نندی گرام نے جیت کا منہ دیکھا تھا۔ چھبیس میں ریاستی فتح کے ساتھ ہی نندی گرام نے دوبارہ 'گھر کے بیٹے' کو اپنے سینے سے لگا لیا۔ پیر کو نندی گرام کے ریاپاڑہ میں انتظامی اجلاس سے وہاں کے ووٹروں کے لیے کلپتارو بن کر پیش ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ اور نندی گرام کے 'گھر کے بیٹے' شوبھیندو ادھیکاری۔ تعلیم سے صحت، رہائش سے اناپرنا تک ہر شعبے میں وسیع منصوبہ بندی اور عملدرآمد کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا، 'آپ نے ووٹ نہیں دیا تو کیا، میں سب کا وزیر اعلیٰ ہوں۔
اس بار چھبیس کے انتخابات میں بھوانی پور کے ساتھ ساتھ نندی گرام میں بھی شوبھیندو ادھیکاری نے مقابلہ کیا تھا۔ ضابطے کے مطابق ایک نشست چھوڑنا پڑی۔ وزیر اعلیٰ کے طور پر پہلی بار نندی گرام کی سرزمین پر قدم رکھتے ہی انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین مان کر مجھے نندی گرام کی نشست چھوڑنی پڑ رہی ہے، لیکن میں نندی گرام کو سینے سے لگا کر رکھوں گا۔ اور یہ کہ صرف بات نہیں، آج کے اجلاس میں انہوں نے اسے ہر موڑ پر ثابت کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ "اس ساڑھے تین یا چار ماہ میں32نئی سڑکیں تعمیر اور مرمت کی گئیں۔ کئی سڑکوں کا افتتاح یا نئی سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ۱۷ گاو¿ں پنچایتوں پر مشتمل دیہی علاقے نندی گرام میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک نیا افق کھلا۔"
آج اہم طور پر طویل عرصے سے رکی ہوئی ہلدیہ-نندی گرام برج کی تعمیر میں پیشرفت کا اعلان بھی کیا وزیر اعلیٰ نے۔ ان کے الفاظ میں، "ہلدیہ کو نندی گرام سے ملانے والے پل کا کام آگے بڑھایا ہے۔ بھومی پوجن میں بھی آو¿ں گا۔ پل پر پہلی گاڑی میں خود لے کر جاو¿ں گا۔" اس کے ساتھ انہوں نے کہا، "آج یہاں سے قابل احترام وزیر اعظم کے وکست بھارت جیرام-جی جاب کارڈ ہولڈرز کو 125دنوں کے کام کا آغاز ہوا۔ اس سال نندی گرام میں ۱۱ ہزار 700نئے مکان بنائیں گے۔ پہلی قسط 60ہزار روپے دینے کا بھی انتظام۔ اس کے علاوہ ہم نے نندی گرام کے ہری پور میں ایک فائر اسٹیشن کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مزید کہا، "60 بستروں والا ریاپاڑہ ہیلتھ سینٹر۔ نندی گرام ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مریضوں کے رشتہ داروں کے لیے نیو ما ماٹری بلڈنگ کا کام شروع ہوا۔ نندی گرام سپر اسپیشلٹی ہسپتال میں جن اوشدھی سنٹر کھلے گا۔ ما-آہار کینٹین کا افتتاح کیا گیا۔" نندی گرام میں پولیس مورگ بنانے کا بھی اعلان کیا وزیر اعلیٰ نے۔

نندی گرام-ہلدیہ برج پر پہلے میری گاڑی جائے گی:شوبھیندوادھیکاری...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn