Kolkata

پارک اسٹریٹ میٹرو میں اچانک بجلی کے جانے سے مسافروں کو ہوئی پریشانی

پارک اسٹریٹ میٹرو میں اچانک بجلی کے جانے سے مسافروں کو ہوئی پریشانی

کلکتہ : پارک اسٹریٹ میٹرو میں آج صبح اچانک بجلی بند ہو گئی ، جس سے میٹرو ریل سوار مسافروں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ دفتری اوقات میں بغیر کسی پیشگی اعلان کے اس طرح سے میٹرو سروس متاثر ہونے سے مسافروں میں ہلچل مچ گئی۔ خبروں کے مطابق جب ٹرین پارک اسٹریٹ میٹرو ریک سنٹرل اسٹیشن پر پہنچی تو پارک اسٹریٹ میٹرو اسٹیشن میں اچانک بجلی غائب ہو گئی،جس سے میٹرو میں مسئلہ پیدا ہو گیا،تاہم بہت سی ٹرین مختلف اسٹیشنوں میں روکی رہی۔ ریلوے حکام نے کہا کہ پارک اسٹریٹ میں بجلی کا مسئلہ ہے، اور یہاں اپ اور ڈاﺅن دونوں لائن پر ایک ساتھ ٹرینیں نہیں چل سکتی، کلکتہ میٹرو کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کوشک مترا نے کہا کہ یہ ایک بڑا مسئلہ ہو گیا یہاں، یہاں بجلی کی کمی کی وجہ سے یہ معاملہ پیش آیا ہے ہمارے انجینئر تیزی اس اس پر کام کر رہے ہیں اور جلد ہی اس کو بحال کر دیا جائے گا

Source: Mashriq News service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments