بالی ووڈ کے معروف ہیرو سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان عرف سلو بھائی کا کہنا ہے کہ اگر حکومت اجازت دے تو میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔ یاد رہے کہ اداکار سلمان خان کی 30 مارچ کو میٹھی عید کے موقع پر نئی فلم ’سکندر‘ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ اپنی فلم ’سکندر‘ کی ممبئی میں تشہیر کرتے ہوئے سلمان خان نے میڈیا ٹاک کے دوران متعدد سوالات کا جواب دیا۔ انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہوں، آپ (صحافی کمیونٹی) بس حکومت سے اجازت لے آئیں۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت پاکستانی فنکاروں کو ویزا اور ملک میں آنے اور کام کرنے کی اجازت دیتی ہے تو میں بالکل تیار ہوں۔ بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے سوال پر اداکار سلمان خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی کرکٹ کا مذاق اڑایا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت نے اجازت نہ دی تو میں کرکٹ کھیلوں گا۔ انہوں نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ (پاکستانی اداکار) فنکار ہیں، دہشت گرد نہیں۔ واضح رہے کہ 2016ء سے بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر غیر سرکاری پابندی عائد کر رکھی ہے۔
Source: social media
ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان کریگ بریتھ ویٹ عہدے سے مستعفی ہوگئے
بالی وڈ اداکار عامر خان نے عید پر اپنے فینز کو کیا خاص تحفہ دیا؟
خاتون کے ساتھ زیادتی، اسقاط حمل پر مجبور کرنے پر فلم ڈائریکٹر گرفتار
عامر خان کی سابقہ بیویوں کے ایک ساتھ عید منانے کی تصاویر وائرل، مداح حیران
سلمان خان کا حفاظتی شیشے کے پیچھے سے مداحوں کو عید کی مبارک باد
عید الفطر کے موقع پر فلم اسٹارز کی مداحوں کو مبارکباد