لاہور: پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے دورہ آسٹریلیا کے لیے پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے بتایا کہ 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف، ابرار احمد، شاہین آفریدی، عامر جمال، خرم شہزاد، سعود شکیل، سرفراز احمد، میر حمزہ ، محمد رضوان ، وسیم جونیئر ، نعمان علی، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔ وہاب ریاض نے بتایا کہ فاسٹ بولر حارث روف نے خود کو ٹیسٹ کھیلنے سے دستبردار کیا ہے، ہم نے حارث روف کو ہر ممکن سہولیات دینے کی کوشش کی اور دورے کے لیے حارث روف سے بات ہوئی تھی، فزیو نے بتایا کہ آگے جا کر فٹنس کا ایسا کوئی ایشو نہیں ہے لیکن حارث نے خود دورے پر جانے سے انکار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ اگلے تین ہفتوں میں بولنگ شروع کرےگا اور محمد حسنین نے ورزش شروع کی ہے ایک سے دو ہفتوں میں وہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شاہنواز دہانی، شاداب خان، اسامہ میر، عثمان قادر اور محمد نواز کیمپ کوجوائن کریں گے۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ ٹاپ آرڈر میں امام الحق ،عبداللہ شفیق اور شان مسعود پرفارم کررہے ہیں، چار پانچ اسپینر کیمپ میں بلائے ہیں ، صاحبزادہ فرحان ٹاپ اسکورر رہے لیکن ابھی اسکواڈ میں جگہ نہیں۔
Source: Social Media
جیمی اسمتھ نے بھارت کے خلاف تیز ترین سنچری جڑ دی
انگلینڈ کے خلاف محمد سراج کا حیدرآبادی طوفان: چھ وکٹوں سے میدان میں دھوم،مداحوں میں خوشی کی لہر
"بسم اللہ کر کے ڈالو، سراج بھائی" ۔ شبمن گل کی جذباتی اپیل کا ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر ٹیم اسپرٹ کی داد
ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں کتا گھس آیا
ڈیاگو جوتا کی حادثاتی موت پر کرسٹیانو رونالڈو کا بیان آگیا
شبھمن گل نے لگائی ڈبل سنچری، توڑدیا وراٹ کوہلی کا ریکارڈ، پہلی بارکسی ہندوستانی کپتان نے کیا ایسا کمال