پاکستان ویسٹ انڈیز کے درمیان تاحال ون ڈے سیریز کا فیصلہ نہ ہو سکا، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو تین ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ سی ای او کرکٹ ویسٹ انڈیز کرس ڈیہرنگ کا کہنا ہے کہ شیڈول جیسے طے تھا ویسے ہی ہے، معاملے پر پی سی بی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹ نے کرس ڈیہرنگ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز اور پی سی بی کے درمیان آئی سی سی اجلاس کے سائیڈ لائن پر بھی ملاقات ہوگی۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سائیڈ لائن اجلاس میں مزید مشاورت کی جائے گی، ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ طے شدہ شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کھیلنا چاہتا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2023 نہ کھیلنے کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کرکٹ زیادہ ون ڈے میچز کھیلنا چاہتا ہے۔
Source: Social media
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹسیٹ سیریز میں کئی ریکارڈ بن گئے
بھارت ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف محفوظ پوزیشن میں
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار
ومبلڈن ٹینس: دوسرے سیمی فائنل میں یانک سنر نے نوواک جوکووچ کو ہرا دیا