دامبولا، 21 جولائی : گل فیروزہ (57) اور منیبہ علی ناٹ آؤٹ (46) کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت پاکستان نے اتوار کو خواتین ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں نیپال کو نو وکٹوں سے شکست دے دی۔ 109 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرنے اتری پاکستان کی گل فیروزہ اور منیبہ علی نے اوپننگ جوڑی نے دھماکہ خیز انداز میں بیٹنگ کی اور پہلے وکٹ کے لیے 105 رنز کی ریکارڈ شراکت قائم کی۔ 12ویں اوور کی دوسری گیند پر کبیتا جوشی نے گل فیروزہ کو کبیتا کنور کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا کر یہ شراکت توڑ دی۔ لیکن تب تک گل فیروزہ اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیز پر لے جا چکی تھیں۔ انہوں نے 35 گیندوں میں 10 چوکوں کی مدد سے (57) رنز بنائے۔ منیبہ علی 34 گیندوں پر (46) رنز بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان نے 11.5 اوورز میں ایک وکٹ پر 110 رنز بناکرمیچ نو وکٹوں سے جیت لیا۔ اس سے قبل آج یہاں پاکستان کی خواتین ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ کبیتا جوشی ناٹ آؤٹ (31)، سیتا رانا ماگر (26) اور پوجا مہاتو (25) رنوں کی اننگز کی بدولت نیپال نے پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنوں کا ہدف دیا تھا۔ نیپال کا آغاز اچھا نہیں رہا اور ایک موقع پر اس نے پانچ اوورز میں 40 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ سمجھنا کھڑکا (4)، کویتا کنور (13)، کپتان اندو برما (0) اور روبینہ چھتری (8) رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ بحران کے وقت سیتا رانا ماگر اور پوجا مہتو نے اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ 14ویں اوور میں سیتا رانا ماگر (26) رن آؤٹ ہوگئیں۔ اس کے بعد ذمہ داری کبیتا جوشی پر آ گئی۔ پوجا مہتو (25) بھی رن آؤٹ ہوئیں۔ کبیتا جوشی نے ناقابل شکست (31) رن کی اننگ کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 108 رنز تک پہنچا دیا۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ فاطمہ ثنا نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Source: uni news service
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار
پی ایس جی نے ریئل میڈرڈ کو 4-0 سے شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں
ومبلڈن ٹینس: امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اولمپک ہاکی: سیمی فائنل میں ہندستان نے برطانیہ کو شکست دی، بیلجیم کو ہار کا سامنا

زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے جیت لی
گجرات ٹائٹنز نے میچ 36 رنز سے جیت لیا، ممبئی انڈینز کو لگاتار دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا