دمبولا، 23 جولائی : گیند بازوں کی بہتر کارکردگی کے بعد گل فیروزہ (62) ناٹ آؤٹ اور منیبہ علی (37) کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان نے منگل کو ویمنز ایشیا کپ کے نویں میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 10 وکٹ سے شکست دے دی۔ پاکستان نے 104 رن کا چھوٹا ہدف 35 گیندیں باقی رہتے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 107 رن بنا کر حاصل کر لیا۔ اوپنر گل فیروزہ نے 55 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 62 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔ وہیں منیبہ علی نے 30 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ (37) رن بنائے۔ متحدہ عرب امارات کی کوئی بھی گیند باز پاکستان کے بلے بازوں کو متاثر نہیں کر سکی۔ اس سے قبل آج پاکستان کی کپتان ندا ڈار نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ تیرتھا ستیش (40) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر یو اے ای نے پاکستان کو جیت کے لیے 104 رن کا ہدف دیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی کپتان ایشا اوجھا اور تیرتھا ستیش کی اوپننگ جوڑی نے احتیاط کے ساتھ پہلی وکٹ کے لیے 29 رن جوڑے۔ ساتویں اوور میں نشرا سندھو نے ایشا اوجھا (16) کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ اس کے بعد رینیتھا راجتھ (6)، کاویشا اگوگ (2)، خوشی شرما (12)، ہینا ہوتچندانی (9)، سمیرا دھرانی دھرکا (3) اور لاونیا کینی (5) رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ وشنو مہیش (5) اور اندوجا نند کمار (3) رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستانی گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کے سبب یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورو میں آٹھ وکٹوں پر صرف 103 ہی رن بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو اور طوبہ حسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ ندا ڈار نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
Source: uni news
لاہور قلندرز کو بڑا دھچکا، حارث رؤف پی ایس ایل 9 سے باہر ہوگئے
اسپن میں پھنس کر انگلینڈ کو شکست، ہندستان فتح سے 152 رن دور
ڈھاکا میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ، بھارت کا شرکت سے انکار
پی ایس جی نے ریئل میڈرڈ کو 4-0 سے شکست دے کر کلب ورلڈ کپ کے فائنل میں
ومبلڈن ٹینس: امریکا کی آمینڈا انیس مووا نے بیلاروس کی آریانا سبالانکا کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا
ومبلڈن ٹینس: امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ومبلڈن ٹینس: امریکا کی آمینڈا انیس مووا نے بیلاروس کی آریانا سبالانکا کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا
ومبلڈن ٹینس: امریکا کے ٹیلر فرٹز اور بیلاروس کی آریانا سبالانکا سیمی فائنل میں پہنچ گئے
اولمپک ہاکی: سیمی فائنل میں ہندستان نے برطانیہ کو شکست دی، بیلجیم کو ہار کا سامنا
زمبابوے کو اننگز اور 236 رنز سے شکست، جنوبی افریقا نے سیریز 0-2 سے جیت لی