Sports

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انعامات کے وعدوں کی حقیقت بے نقاب کر دی

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انعامات کے وعدوں کی حقیقت بے نقاب کر دی

پاکستان کو 30 سال بعد اولمپکس میں عالمی مقام دلوانے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جیت کے بعد کیے گئے بیشتر وعدے صرف لفظی دعوے ثابت ہوئے۔ ارشد ندیم نے نیزہ بازی میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، ان کی شاندار کارکردگی کے بعد سرکاری اور نجی سطح پر ان کے لیے کروڑوں روپے، پلاٹ اور دیگر انعامات کا اعلان کیا گیا، کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز نے مفت پلاٹ دینے کا وعدہ کیا جبکہ مختلف شخصیات نے کیش انعامات کا اعلان کیا۔ تاہم حالیہ دورۂ لندن کے دوران ارشد ندیم سے ان وعدوں کے بارے میں سوال کیا گیا، جس پر انہوں نے تلخ حقائق بیان کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک مجھے صرف وہی کیش انعامات ملے ہیں جو چند افراد نے دیے، باقی سب وعدے خاص طور پر پلاٹوں والے جھوٹے اور نمائشی نکلے۔ واضح رہے کہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا انگلینڈ میں انجری کا علاج شروع ہو گیا، کیمبریج میں ڈاکٹر علی باجوہ نے ان کا چیک اپ کیا، ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کو دوبارہ مقابلوں میں حصہ لینے میں ٹائم لگے گا، امید ہے کہ وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments