Bengal

وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگال کو 15000 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے بنگال کو 15000 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا تحفہ دیا

کرشنا نگر، 02 مارچ : وزیر اعظم نریندر مودی نے آج مغربی بنگال میں 15,000 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا اور انہیں ملک کے نام وقف کیا۔ وزیر اعظم نے آج نادیہ ضلع کے کرشن نگر میں ایک سرکاری تقریب میں ان پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے بنگال کو خود کفیل بننے اور مزید سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔ ترقی کے عمل میں بجلی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت مغربی بنگال کو اس کی بجلی کی ضروریات کے لیے خود کفیل بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رگھوناتھ پور تھرمل پاور اسٹیشن مرحلہ II (2x660 میگاواٹ)، پرولیا ضلع کے رگھوناتھ پور میں واقع، دامودر ویلی کارپوریشن کا کوئلہ پر مبنی تھرمل پاور پروجیکٹ ریاست میں 11,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری لائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ریاست کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرے گا اور علاقے کی اقتصادی ترقی کو بھی آگے بڑھائے گا۔ اس کے علاوہ، انہوں نے کہا کہ میجیا تھرمل پاور اسٹیشن کے یونٹ 7 اور 8 کا فلو گیس ڈیسلفرائزیشن (ایف جی ڈی) سسٹم، جو تقریباً 650 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے، ماحولیاتی مسائل کے تئیں ہندوستان کی سنجیدگی کی ایک مثال ہے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا دن مغربی بنگال کو وکست ریاست بنانے کی طرف ایک اور قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے آرام باغ میں کل کی تقریب کو یاد کیا جہاں انہوں نے ریلوے، بندرگاہ اور پٹرولیم کے شعبوں میں 7000 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا تھا اور سنگ بنیاد رکھا تھا۔ آج بھی، وزیر اعظم نے کہا، ”میں خوش قسمت ہوں کیونکہ 15,000 کروڑ روپے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا جا رہا ہے اور مغربی بنگال کے شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے بجلی، سڑک اور ریلوے کے شعبوں کا سنگ بنیاد رکھا جا رہا ہے۔“ انہوں نے کہا کہ ان پروجیکٹوں سے مغربی بنگال کی ترقی کو رفتار ملے گی اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے بہتر مواقع بھی فراہم ہوں گے۔ وزیراعظم نے آج کے ترقیاتی پروجیکٹوں کے لیے شہریوں کو مبارک باد دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی بنگال ملک کے لیے ’مشرقی دروازے‘ کے طور پر کام کرتا ہے اور یہاں سے مشرق کے لیے مواقع کے بے پناہ امکانات ہیں۔ اس لیے حکومت سڑک، ریلوے، فضائی اور آبی راستوں کے جدید رابطوں کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایچ-12 (100 کلومیٹر) کے فرکا-رائے گنج سیکشن کو چار لین کرنے کے لیے سڑک کے منصوبے کا آج افتتاح کیا گیا جس کا بجٹ تقریباً 2000 کروڑ روپے ہے اور اس سے سفر کا وقت آدھا رہ جائے گا۔ اس سے قریبی قصبوں میں ٹریفک میں آسانی ہوگی اور علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے ساتھ کسانوں کو بھی مدد ملے گی۔ بنیادی ڈھانچے کے نقطہ نظر سے، وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ریلوے مغربی بنگال کی شاندار تاریخ کا حصہ رہا ہے اور اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ ریاست کی وراثت اور فائدے کو سابقہ حکومتوں کے ذریعہ صحیح طریقے سے آگے نہیں بڑھایا گیا جس سے ترقی میں خلیج پیدا ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے پچھلے 10 سال میں مغربی بنگال کے ریلوے انفراسٹرکچر کو تقویت دینے کے لیے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور پہلے کے مقابلے میں دو گنا رقم خرچ کرنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے آج کے اس موقع کا ذکر کیا جب ریلوے کے چار پروجیکٹ ریاست کی جدید کاری اور ترقی کے لیے وقف کیے جا رہے ہیں اور وکست بنگال کے عزم کو پورا کرنے میں مدد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر مغربی بنگال کے گورنر ڈاکٹر سی وی آنند بوس اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر مملکت شانتنو ٹھاکر بھی موجود تھے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments