فٹبال میچ کے دوران جھاڑگرام میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت! 22 افراد زخمی
وشوکرما پوجا کے موقع پر فٹبال میچ کے دوران میدان میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ تشویشناک حالت میں انہیں نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ واقعہ جھاڑگرام کے لال گڑھ تھانہ علاقے کے کماربان?دھ میں پیش آیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کی شام میچ کے دوران اچانک گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوگئی۔ میچ روک کر فٹبال کھلاڑیوں سمیت تماشائی ایک درخت کے نیچے ترپال سے بنے عارضی شیڈ میں کھڑے تھے۔ اچانک اسی ترپال پر آسمانی بجلی گر گئی۔
خبر ملتے ہی لال گڑھ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔ زخمیوں کو پہلے لال گڑھ پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایک شخص کو مردہ قرار دے دیا۔ چار افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر مدنی پور میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر آسمانی بجلی سے زخمی دیگر 17 افراد کو بھی مدنی پور میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ ایک شخص کا علاج لال گڑھ دیہی اسپتال میں جاری ہے۔
مرنے والے فٹبال کھلاڑی کا نام دیپین مرمو (19) ہے۔ وہ کماربان?دھ گاو¿ں کا رہنے والا تھا۔ دیپین گیارہویں جماعت کا طالب علم تھا۔ پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق کماربان?دھ میں وشوکرما پوجا کے موقع پر 16 فٹبال ٹیموں پر مشتمل دو روزہ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جمعہ کو ٹورنامنٹ کا پہلا دن تھا۔ صبح سے ہی علاقے کے لوگ جوش و خروش کے ساتھ فٹبال کھیل میں حصہ لے رہے تھے۔
جمعہ کی شام تقریباً ساڑھے چھ بجے میچ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش شروع ہوئی تو کھلاڑیوں سمیت مقامی افراد ایک درخت کے نیچے ترپال سے بنے شیڈ میں پناہ لینے لگے۔ واقعے کے عینی شاہد ساگین ہانسدا نے کہا، ”اچانک ہمارے اوپر آسمانی بجلی گری۔ چاروں طرف اندھیرا چھا گیا۔ اٹھ کر دیکھا تو میرے سمیت تین افراد ٹھیک تھے۔ باقی 23 افراد زمین پر گرے ہوئے تھے۔ جہاں ہم کھڑے تھے وہاں پانی جمع ہوگیا تھا، اس لیے انہیں وہاں سے کھینچ کر کھیل کے میدان میں اونچی جگہ پر لے گیا۔“
خبر ملتے ہی لال گڑھ تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی۔ زخمیوں کو نکال کر لال گڑھ پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دیپین کو مردہ قرار دے دیا۔ چار افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں فوری طور پر مدنی پور میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا۔ بعد میں ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر آسمانی بجلی سے زخمی 17 افراد کو مرحلہ وار مدنی پور میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ ایک شخص کا علاج لال گڑھ دیہی اسپتال میں جاری ہے۔
جھاڑگرام کے پولیس سپرنٹنڈنٹ مانَو سنگلا نے کہا، ”پولیس نے فوری طور پر زخمیوں کو نکال کر اسپتال پہنچایا۔ انہیں مدنی پور میڈیکل کالج لے جانے کے تمام انتظامات کیے گئے۔“ جھاڑگرام کے رکن اسمبلی لکشمی کانت ساو¿ اور لال گڑھ تھانے کے آئی سی سنجیو گھوش بھی اسپتال پہنچے۔ لکشمی کانت نے زخمیوں سے ملاقات کرکے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
رکن اسمبلی نے کہا، ”وزیر اعلیٰ کو اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد انہوں نے پیغام کے ذریعے تمام معلومات حاصل کیں اور یہاں فوری پہنچنے کی ہدایت دی۔ زخمیوں کے مناسب علاج کے لیے انہیں مدنی پور میڈیکل کالج بھیجا گیا ہے۔ ان کے علاج کے لیے ہماری حکومت مناسب انتظامات کر رہی ہے اور ہم ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
فٹبال میچ کے دوران جھاڑگرام میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص کی موت! 22 افراد زخمی...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments