اداکارہ و ماڈل نرگس فخری نے اداکار رنبیر کپور اور شاہد کپور کے ساتھ ڈیٹنگ کے افواہوں کی تردید کردی۔ انکا کہنا تھا کہ مجھے تو یہ بات ذہنی دیوالیہ پن لگتی ہے۔ 44 سالہ نرگس فخری نے 2011 کی امتیاز علی کی رومانوی ڈرامہ فلم ’راک اسٹار‘ سے اپنے ہندی فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا جس پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ برائے بیسٹ فیمیل ڈیبیو کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ حال ہی میں میڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں نرگس فخری نے رنبیر کپور اور شاہد کپور کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہوں کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل غلط اور بے بنیاد ہے۔ انہوں نے اس پر مایوسی اور غصے کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ مجھے فلم انڈسٹری کے ہر دوسرے شخص کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے اور یہ سب کچھ مجھے بڑا عجیب اور ذہنی دیوالیہ پن لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تو ایسا بھی تھا جب ایک مضمون میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ میں شاہد کپور کے فلیٹ میں شفٹ ہوگئی ہوں اور میری والدہ شاہد سے ملنے بھی آئیں۔ جس کے بعد لوگ مجھ سے اس حوالے سے سوالات کرتے تھے۔ واضح رہے کہ نرگس نے راک اسٹار کے بعد کئی فلمیں کیں جن میں مدراس کیفے، پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو، میں تیرا ہیرو، کک اور ہاؤس فل تھری شامل ہیں۔ جبکہ وہ اس سال فروری میں ریلیز ہونے والی فلم شیو شاستری بلبوا میں شامل تھیں جس میں انکے ساتھ انوپم کھیر اور نینا گپتا شامل ہیں۔
Source: Social Media
حیدرآبادمیں 72 ویں مس ورلڈ مقابلے کا رنگا رنگ آغاز،حسیناؤں نے ریمپ پر موجودگی درج کرائی
سیز فائز سے متعلق ٹوئٹ کرنا سلمان خان کے گلے پڑگیا ,ٹویٹ ڈیلیٹ کر دیا
عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے یہاں دوسرے ننھا مہمان کی جلد آمد کا امکان
’سُشانت سنگھ کو خودکشی پر مجبور نہیں کیا گیا‘، چار سال کی تحقیقات کے بعد کیس بند
فلم ویلکم کے سیٹ پر میری توجہ حاصل کرنے کیلئے انیل کپور اور نانا پاٹیکر جھگڑا کرتے تھے، ملیکہ شیراوت
رشمیکا اور انکے والد کو 31 سال بڑے ہیرو پر اعتراض نہیں تو تمہیں کیا مسئلہ ہے؟ سلمان خان
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑی کارروائی، ہانیہ عامر سمیت کئی پاکستانی مشہور شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندی
انیل کپور اور بونی کپور کی کی والدہ نرملا کپور چل بسیں
ملائکہ اروڑہ بڑی مشکل میں پھنس گئیں، عدالت نے وارننگ جاری کردی
سنجے دت نے جڑواں بچوں کی پیدائش پر گیتا اور قرآن تحفے میں دیا، امیشا پٹیل کا انکشاف
شہناز گل نے مہنگی ترین گاڑی خرید لی، قیمت جان کر دنگ رہ جائیں گے
پاریش راول کی سلمان خان کے اخلاق کی تعریف، عامر خان سے متعلق کیا کہا؟
پروین بابی شادی شدہ تھیں، شوہر پاکستان چلے گئے تھے، مہیش بھٹ کا انکشاف
گھٹنے کی چوٹ کے علاج کے لیے اپنا پیشاب پیا: بالی وڈ اداکار پریش راول کا عجیب و غریب انکشاف