شمالی بنگال کے میڈیکل پرنسپل کاپھر سے محاصرہ کیا گیا۔ مبینہ طور پر، دو مخصوص پوسٹ گریجویشن ایڈوانس کارڈیک لائف سپورٹ ٹریننگ کے لیے بغیر رسید کے 11,000 روپئے فی طالب علم وصول کیا جا رہا ہے۔ کالج میں انفراسٹرکچر ہونے کے باوجود باہر سے لوگوں کو تربیت کیوں دی جا رہی ہے؟ طلبہ سے گیارہ ہزار روپے کیوں لیے گئے؟ پوسٹ گریجویٹ طلباءنے اس شکایت کو سامنے رکھتے ہوئے پرنسپل اندرجیت ساہا کو گھیر لیا۔ انہوں نے ایک میمورنڈم بھی پیش کیا۔پوسٹ گریجویشن کے طلبہ کی جانب سے سکانت سنگھ رائے نے کہا، ”پچھلے دو بیچوں میں اس طرح تمام طلبہ سے گیارہ ہزار روپے لیے گئے ہیں۔ لیکن کسی اور میڈیکل کالج نے اس ضروری تربیت کے لیے اتنا زیادہ فیس نہیں لی۔ تو یہاں اتنا پیسہ کیوں لیا گیا؟ریذیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کوستب چکرورتی نے کہا، ”ہم جاننا چاہتے ہیں کہ رقم کیوں لی گئی، کس رہنما خطوط کے مطابق رقم لی گئی۔ ریاست میں کہیں بھی یہ طلباءسے نہیں لیا گیا ہے۔ تاہم پرنسپل اس معاملے پر کوئی رائے نہیں دینا چاہتے تھے۔
Source: akhbarmashriq
فرضی ایم بی بی ایس باپ بیٹے کو پولیس نے کیاگرفتار
رات کے اندھیرے میں شیرنی جنگل کے قریب گاﺅں پر حملہ کررہی ہے، گاﺅں کے لوگوں خوف میں مبتلا
ترنمول لیڈر کی لٹکی ہوئی لاش مندرمنی کے لگڑری ہوٹل سے برآمد
مسلسل بارش سے کسانوں کو آلو کی کاشت میں نقصان کا اندیشہ
غیر قانونی طریقے سے بنگلہ دیشیوں کا بھار ت لایا جا تا ہے
شیرنی کے لاپتہ ہوجانے سے لوگ پریشان
آلودگی کی وجہ سے پرندوں کا جھنڈ اب نہیں آرہا ہے
خفیہ لمحات کی تصاویر موبائل فون پر قیدکرنے کے بعد بلیک میل کر رہا تھا، ملزم گرفتار
زمین کے تنازع پر معمر شخص کو گلا دبا کر قتل کر دیا گیا، تین سال بعد ملزم کو سزا
ٹیٹا گڑھ پوسٹ آفس لیٹر باکس سے پچپن پاسپورٹ بغیر مہر کے بر آمد