Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Kolkata

ریاست کے نو اضلاع میں شدید بارش کا امکان ، کولکاتہ میں طوفان و بارش کی وارننگ

ریاست کے نو اضلاع میں شدید بارش کا امکان ، کولکاتہ میں طوفان و بارش کی وارننگ

ریاست کے نو اضلاع میں شدید بارش کا امکان ، کولکاتہ میں طوفان و بارش کی وارننگ
گزشتہ ہفتے سمندر میں کم دباو¿ کا نظام بنا تھا۔ اس کے اثر سے جنوبی بنگال کے متعدد اضلاع میں خطرناک موسم دیکھا گیا تھا۔ علی پور موسم دفتر نے جمعہ کو دوپہر ایک خصوصی بلیٹن جاری کر کے بتایا ہے کہ گنگا کے مغربی بنگال کے جنوبی حصے اور اس سے ملحقہ بنگلہ دیش کے اوپر ایک گرداب ہے۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی 7.6 کلومیٹر ہے۔ اس کے اثر سے اگلے 24 گھنٹوں میں شمال مغربی خلیج بنگال اور اس سے ملحقہ گنگا کے مغربی بنگال کے اوپر کم دباو¿ کا علاقہ بن سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دگھا کے اوپر بارش کی محوری لکیر پھیلی ہوئی ہے۔ ان سب کے اثر سے ہفتے کے آخر میں کولکاتہ سمیت جنوبی بنگال میں خطرناک موسم کی پیش گوئی ہے۔ شمالی بنگال میں بھی شدید بارش کی وارننگ ہے۔
ہفتہ کو کولکاتہ سمیت جنوبی بنگال کے تمام اضلاع میں طوفان و بارش کے لیے پیلا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ مغربی مدنی پور، جھارگرام، پورولیا، بانکاڑہ، مغربی بردھمان، بیر بھوم میں شدید بارش کی وارننگ ہے۔ اتوار کو جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی مدنی پور، مشرقی و مغربی بردھمان، بیر بھوم، مرشد آباد میں طوفان و بارش کی وارننگ ہے۔ باقی اضلاع میں طوفان و بارش جاری رہنے کے باوجود وارننگ جاری کرنے جیسی صورتحال نہیں بنی۔ آئندہ پیر اور منگل کو جنوبی بنگال میں طوفان و بارش کا امکان ہے، تاہم ابھی وارننگ جاری کرنے جیسی صورتحال نہیں بنی۔ بدھ کو پھر جنوبی بنگال کے چند اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔ جمعرات کو بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
سمندر میں 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ کبھی کبھار جھکڑ کی رفتار 55 کلومیٹر تک ہو سکتی ہے۔ ہفتہ تک مغربی بنگال اور اوڈیشہ سے ملحقہ خلیج بنگال میں جانے سے ماہی گیروں کو منع کیا گیا ہے۔
شمالی بنگال کے آٹھوں اضلاع میں ہفتہ کو طوفان و بارش کی وارننگ ہے۔ گرج چمک کے ساتھ بارش کے علاوہ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔ جلپائی گوڑی، علی پور دوار، شمالی دیناج پور میں شدید بارش ہو سکتی ہے۔ اتوار کو بھی ان آٹھ اضلاع میں طوفان و بارش کی وارننگ ہے۔ دارجلنگ سمیت بالکل شمالی پانچ اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔ پیر کو جلپائی گوڑی، علی پور دوار میں شدید بارش کی پیش گوئی ہے۔ آئندہ جمعرات تک شمالی اضلاع میں طوفان و بارش کا امکان ہے، تاہم وارننگ جاری کرنے جیسی صورتحال نہیں بنی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Kolkata

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

کلکتہ میں قدرتی آفت!بھاری بارش سے تعداد اموات نو ہوگئی، عام زندگی ٹھپ

10 months ago
اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

11 months ago

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

اگر 32,000 نوکریاں منسوخ ہو جاتی ہیں تو باقی کا کیا ہوگا؟

11 months ago
رضوان الرحمن کی و الدہ کشور جہاں کا انتقال، ممتا کا اظہار تعزیت

کالی گھاٹ مندر سے لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ تک کا ایک وسیع علاقہ زیر آب

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

10 months ago

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

سمندری طوفان کا مقام تبدیل،بارش کے امکانات مزید بڑھ گئے؟

10 months ago
موسلا دھار بارش سے کولکتہ میں سیلاب، 7 افراد ہلاک، سڑکیں 3 فٹ تک پانی سے ڈوبیں

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn