Sports

ہندستان کو جیت کے لیے 147 رن درکار

ہندستان کو جیت کے لیے 147 رن درکار

ممبئی، 03 نومبر:رویندر جڈیجہ اور اشون کی شاندار گیند بازی کی بدولت ہندستان نے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن نیوزی لینڈ کو دوسری اننگز میں 174 رنز پرسمیٹ دیا۔ اس کے ساتھ ہی ہندستان کو اس مشکل پچ پر میچ جیتنے کے لیے 147 رن کا ہدف ملا ہے۔ آج یہاں وانکھیڑے میں، نیوزی لینڈ نے کل کے اسکور 171 سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ اسکور میں ابھی چار رنز کا اضافہ ہوا تھا جب رویندرا جڈیجا نے اعجاز پٹیل (آٹھ) کو آکاش دیپ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، جس سے نیوزی لینڈ کی دوسری اننگز 45.5 اوورز میں 174 کے اسکور پر ختم ہو گئی۔ اس سے قبل دوسرے دن ہندوستان کی پہلی اننگز کے 263 رنز کے جواب میں مہمان ٹیم نے نو وکٹوں پر 171 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 235 رنز بنائے تھے۔ ٹیم انڈیا نے پہلی اننگز میں 263 رنز بنا کر 28 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments