الجیریا کی خاتون باکسر ایمان خلیف میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے فرانس میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق 25 سالہ باکسر کی میڈیکل رپورٹ میں ان کے مرد ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ لیک ہونے کے بعد اولمپکس میں جیتے گئے طلائی تمغے کے لیے ان کی صنفی اہلیت پر سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب الجزائر کی باکسر ایمان خلیف اس معاملے پر میڈیا رپورٹس کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہیں۔ یاد رہے کہ ایمان خلیف نے رواں سال پیرس اولمپک گیمز 2024ء میں بطور خاتون طلائی تمغہ جیتا تھا اور وہ ایونٹ کے دوران اپنی جسامت کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہی تھیں۔ واضح رہے کہ پیرس اولمپکس کے ویمن باکسنگ ایونٹ میں اٹلی کی اینجلا کیرنی نے الجیریا کی باکسر ایمان خلیف کے خلاف پہلے راؤنڈ کے صرف 46 سیکنڈز کے بعد ہی لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔ اینجلا کیرنی کا کہنا تھا کہ یہ نا انصافی ہے کیوں کہ اُن کے خیال میں الجیرین حریف خاتون باکسر کے معیار پر پورا نہیں اُترتیں۔
Source: Social Media
جےشاہ نے چیئرمین آئی سی سی کا چارج سنبھال لیا
پاکستانی آل راؤنڈر فہیم اشرف کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
پاکستان نے زمبابوے کو شکست دے کر پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
پاکستان کےسرنڈر کی کہانیاں فضول ہیں، پی سی بی چیئرمین
تیئس کروڑ کے پلیئر رہنے کے باوجود ڈیڑھ کروڑ والا کرکٹر کے کے آر کا کپتان بن سکتا ہے
کیوبن ریسلر نے پیرس اولمپکس میں نئی تاریخ رقم کردی
میرا بائی چانو اور اویناش سابلے تمغوں سے ہوئے محروم,چوتھے مقام پر رہیں