Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

اسمبلی میں پراسرار موت! بیت الخلا سے ملا ملازم کی لاش

Admin
By Admin
Nov 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

اسمبلی میں پراسرار موت! بیت الخلا سے ملا ملازم کی لاش
اسمبلی میں پراسرار موت! بیت الخلا سے ملا ملازم کی لاش — November 02, 2026
اسمبلی میں پراسرار موت! بیت الخلا سے ملا ملازم کی لاش
ہفتے کے آغاز پر مغربی بنگال اسمبلی میں اس وقت ہلچل مچ گئی، جب اسمبلی کے بیت الخلا سے ایک ملازم کی لاش برآمد ہوئی۔ ان کی موت کیسے ہوئی، اس سلسلے میں ابھی تک صورتحال واضح نہیں ہے۔ پیر کی صبح اس معاملے میں ہیر اسٹریٹ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے اسمبلی پہنچ کر لاش برآمد کی اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی۔ معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس کا ابتدائی اندازہ ہے کہ عمر سے متعلق مسائل کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت ہوئی ہے۔ تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے تک موت کی اصل وجہ کی تصدیق نہیں کی جا سکتی۔ اس پورے معاملے سے اسمبلی اسپیکر رتھیندر ناتھ بوس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ فی الحال پولیس نے جائے وقوعہ اور اس کے آس پاس کے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ اسمبلی کی کینٹین ایک ٹھیکیدار کمپنی چلاتی ہے۔ اسی کمپنی کے تحت امیش چندر داس نامی ایک شخص کام کرتے تھے۔ 62 سالہ امیش کا گھر تلجلا میں تھا۔ وہ گزشتہ 15 برسوں سے اسمبلی کی کینٹین میں کام کر رہے تھے۔ تاہم وہ اسمبلی کی کینٹین میں ہی رہتے تھے اور رات کو بھی وہیں سوتے تھے۔
پیر کی صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے وہ بیت الخلا گئے تھے، لیکن کافی دیر تک باہر نہیں نکلے۔ اس کے بعد جب دیگر ملازمین بیت الخلا جانے کے لیے وہاں پہنچے تو دیکھا کہ دروازہ اندر سے بند ہے۔ کئی بار آواز دینے کے باوجود کوئی جواب نہیں ملا تو دروازہ توڑا گیا۔ اندر دیکھا گیا کہ امیش کی لاش باتھ روم کے فرش پر پڑی ہوئی تھی۔
فوراً اسمبلی کے سکریٹری اور مارشل کو اطلاع دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی ہیر اسٹریٹ پولیس اسٹیشن کو بھی خبر دی گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش برآمد کی اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ مارشل دیبرت مکھوپادھیائے نے اسمبلی اسپیکر رتھیندر ناتھ بوس کو اس واقعے کی اطلاع دی۔ اسپیکر نے تمام پہلوو¿ں کی جانچ کرنے کی بات کہی۔

اسمبلی میں پراسرار موت! بیت الخلا سے ملا ملازم کی لاش...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn