Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

بیٹی کے بینک اکاونٹ میں بھی بھاری رقم کا لین دین! سوموار کو اندرنیل کی بیٹی آویری سین کو لال بازار نے طلب کیا

Admin
By Admin
Nov 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

BIHAR KE VAISHALI MEIN UNDER CONSTRUCTION BRIDGE KA HISSA GIRA, KAI MAZDOOR ZAKHMI

بیٹی کے بینک اکاونٹ میں بھی بھاری رقم کا لین دین! سوموار کو اندرنیل کی بیٹی آویری سین کو لال بازار نے طلب کیا
بیٹی کے بینک اکاونٹ میں بھی بھاری رقم کا لین دین! سوموار کو اندرنیل کی بیٹی آویری سین کو لال بازار نے طلب کیا — November 02, 2026
بیٹی کے بینک اکاونٹ میں بھی بھاری رقم کا لین دین! سوموار کو اندرنیل کی بیٹی آویری سین کو لال بازار نے طلب کیا
ہفتے کے روز سابق وزیر کی اہلیہ کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا گیا تھا۔ اب کولکاتا پولیس کے لال بازار حکام کی نظر ریاست کے سابق وزیر اندرنیل سین کی بیٹی پر بھی ہے۔ پیر کے روز آویری سین کو لال بازار میں حاضر ہونے کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کو شبہ ہے کہ درگا پوجا پاس بدعنوانی کے معاملے میں ان کی بیٹی بھی ملوث ہو سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق، آویری سین کے بینک اکاو¿نٹ میں بھی بھاری رقم کے لین دین کا سراغ ملا ہے۔ اسی سلسلے میں پوچھ گچھ کرنے کے لیے لال بازار نے انہیں پیر کے روز طلب کیا ہے۔
اسی بنیاد پر لال بازار کے تفتیش کار اندرنیل کی بیٹی سے بھی پوچھ گچھ کرنا چاہتے ہیں۔ اندرنیل سے قریبی تعلق رکھنے والی تین کمپنیوں کے ملازمین سے بھی افسران کچھ اہم معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لہٰذا ذرائع کے مطابق، جلد ہی اندرنیل کے قریبی تمام ملازمین سے بھی باری باری پوچھ گچھ کی جائے گی۔
دوسری جانب، درگا پوجا کے منتظمین نے پہلے ہی تفتیش کاروں کو بتایا ہے کہ انہوں نے یونیسکو کا لوگو دیکھ کر اس پروگرام میں شرکت کی تھی۔ ’ماس آرٹ‘ کے ملازمین ہی مختلف پوجا پنڈالوں میں جا کر اس پری ویو شو کا انتظام کرتے تھے۔ اس کے بدلے منتظمین کو معمولی رقم دی جاتی تھی اور ایل ای ڈی گیٹ لگانے کا موقع فراہم کیا جاتا تھا۔
ان گیٹوں پر اشتہار لگانے کے عوض ڈیڑھ سے دو لاکھ روپے دیے جاتے تھے۔ پولیس کے مطابق، پوجا پاس فروخت کرنے کے بدلے منتظمین کو انتہائی معمولی رقم پر ہی اکتفا کرنا پڑا تھا۔

بیٹی کے بینک اکاونٹ میں بھی بھاری رقم کا لین دین! سوموار کو اندرنیل کی بیٹی آویری سین کو لال بازار نے طلب کیا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn