Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

مناخاں میں اجتماعی عصمت دری کا الزام، جان پہچان والے نوجوانوں کی ہوس کا شکار ہوئی لڑکی!

Admin
By Admin
Nov 02, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA METRO STATION PAR MAHILA PASSENGER AUTHORITIES NE LAGAYA JURMANA

مناخاں میں اجتماعی عصمت دری کا الزام، جان پہچان والے نوجوانوں کی ہوس کا شکار ہوئی لڑکی!
مناخاں میں اجتماعی عصمت دری کا الزام، جان پہچان والے نوجوانوں کی ہوس کا شکار ہوئی لڑکی! — November 02, 2026
مناخاں میں اجتماعی عصمت دری کا الزام، جان پہچان والے نوجوانوں کی ہوس کا شکار ہوئی لڑکی!
جنوبی 24 پرگنہ کے مناخاں تھانہ علاقے میں ایک نوجوان خاتون کو پرانی جان پہچان کی بنیاد پر ایک سنسان مقام پر لے جا کر دو نوجوانوں کے ذریعہ اجتماعی عصمت دری کیے جانے کا الزام سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر مناخاں تھانے کی پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید سنسنی پھیل گئی ہے۔ مقامی لوگوں نے ملزمین کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون جنوبی 24 پرگنہ کے جیون تلا تھانہ علاقے کی رہنے والی ہے۔ اس کی پہلے سے ہی بشیرہاٹ کے مناخاں تھانہ علاقے کے دونوں ملزمین سے جان پہچان تھی۔ الزام ہے کہ اسی جان پہچان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دونوں نوجوان اسے مناخاں کے ایک خفیہ مقام پر لے گئے۔ خاتون کا الزام ہے کہ وہاں اس کے ساتھ عصمت دری کی گئی۔
واقعے کے بعد متاثرہ خاتون کی شکایت پر پولیس نے تحقیقات شروع کیں اور دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار شدگان کو اتوار کے روز بشیرہاٹ عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت میں متاثرہ خاتون کا خفیہ بیان بھی ریکارڈ کیا گیا۔ پولیس اس بات کی جانچ کر رہی ہے کہ اس واقعے کے پیچھے اصل وجہ کیا تھی اور متاثرہ خاتون کی ملزمین سے پہلے سے جان پہچان کس نوعیت کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل 25 اکتوبر کو گائیگھاٹا میں ایک کم عمر لڑکی کی لاش انتہائی خراب حالت میں برآمد ہوئی تھی۔ اس کی لاش ایک پڑوسی کے گھر سے برآمد کی گئی تھی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ لڑکی کی عصمت دری کے بعد اسے قتل کیا گیا تھا۔ خاندان کی شکایت پر پولیس نے پرہلاد داس کو گرفتار کیا تھا۔ معلوم ہوا کہ ملزم اسی خاندان کا رشتہ دار تھا۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی تھی اور ملزم کو سخت سزا دینے کے مطالبے پر احتجاج بھی کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم (SIT) تشکیل دے کر جانچ شروع کی تھی۔
معلوم ہوا ہے کہ پیر کی رات واقعے کی ازسرنو تشکیل (کرائم سین ری کری ایشن) کے لیے ملزم کو لے جایا گیا تھا۔ پولیس کے دعوے کے مطابق، اس کارروائی کے بعد واپسی کے دوران پرہلاد نے پولیس کی سروس ریوالور چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی۔ اسے روکنے کی کوشش کی گئی تو اس نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ اس واقعے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔
اس دوران پولیس نے اپنی حفاظت میں جوابی فائرنگ کی، جس میں ملزم نوجوان کو گولی لگی۔ اسے شدید زخمی حالت میں بانگاو¿ں سپر اسپیشلٹی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
اس واقعے کی گونج ابھی ختم بھی نہیں ہوئی تھی کہ اب مناخاں میں ایک نوجوان خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آ گیا ہے۔

مناخاں میں اجتماعی عصمت دری کا الزام، جان پہچان والے نوجوانوں کی ہوس کا شکار ہوئی لڑکی!...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn